محکمہ خزانہ پنجاب کے مانیٹرنگ یونٹ کے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس ملتان میں بڑی بے ضابطگی کی نشاندہی ہوئی ہے . فراڈ کا انکشاف لینڈ ایکوزیشن کولیکٹر پنجاب ہائی ویز ڈیپارٹمنٹ ملتان کے جعلی ووچرز پکڑے جانے پر ہوا ہے . حکومتی خزانے کو نقصان 2018ء سے پہنچایا جا رہا تھا . محکمہ خزانہ پنجاب کی انسپیکشن ٹیم نے جعلی ووچرز کی نشاندہی کر کے 250ملین کی کرپشن کو بے نقاب کیا . ذمہ دار کو اینٹی کرپشن ملتان کی تحویل میں دے دیا گیا ہے . . .
(قدرت روزنامہ) محکمہ خزانہ کے مانیٹرنگ یونٹ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس میں بڑی بے ضابطگی، ریونیو ڈیپازٹ میں 250ملین کی ہیرا پھیری کا انکشاف، ذمہ دار کو اینٹی کرپشن کی تحویل میں دے دیا گیا .
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری خزانہ افتخار علی ساہو کی مانیٹرنگ یونٹ کی کارکردگی پر کڑی نظر رنگ لے آئی ہے .
متعلقہ خبریں