شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکومت نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کی ضمانت منسوخ کرنے کی کوششیں شروع کر دیں۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ضمانت منسوخی کی درخواست آج دائر کر دی گئی ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز عبوری ضمانت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں۔شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت کی درخواستیں مسترد کی جائیں۔
اسپیشل پراسیکیورٹ نے ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے کو شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ضمانتیں آج ہی منسوخ کرانے کا ٹاسک دے دیا گیا ۔وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بطور وزیر قانون احکامات جاری کیے، عدالت نے حمزہ شہباز اور شہباز شریف کی کی عبوری ضمانت 4 اپریل تک منظور کر رکھی ہے۔

خیال رہے کہ لاہور کی سپیشل کورٹ سنٹرل نے شوگر ملز کے ذریعے منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 4 اپریل تک توسیع کردی ،شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے حاضری معافی کی درخواست منظور کی گئی تھی۔

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف کی اسلام آبادمیں قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی وجہ سے حاضری معافی کی درخواست پیش کی گئی۔عدالت نے شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 4 اپریل تک توسیع کردی۔ فاضل جج نے عدالتی دائرہ اختیار پر وکلا ء کو معاونت کے لیے بھی طلب کیا تھا۔

Recent Posts

پاکستان کو دشمن کی ضرورت نہیں، فیڈریشن کے بر سر اقتدار حاکم خود ریاست کے دشمن ہیں، نواب رئیسانی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعلیٰ چیف آف ساراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے سما جی…

2 mins ago

معدنیاتی خزانوں کو قبضہ کرنے کیلئے سرکاری کارروائی کو دہشتگردی کا نام دیا جاتا ہے، جو ناقابل قبول ہے ،محمود اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ و پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود…

15 mins ago

دیدگ و شمریز بلوچ لاہور سے لاپتہ، غیر قانونی حراست کی مذمت کرتے ہیں، نیشنل پارٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی…

25 mins ago

کوئٹہ، موسی کالونی، گھریلو رنجش کی بنا پر بیٹے نے باپ کو قتل کردیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے موسی کالونی میں گھریلو رنجش کی بنا پر بیٹے…

34 mins ago

ائیر جناح کی زیادتیوں کےخلاف سینٹ میں بھر پور آواز اٹھائیں گئے سینیٹرجان بلیدی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے جنرل سیکرٹری سینیٹرجان بلیدی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ…

43 mins ago

پی ٹی ایم اور حکومتی جرگہ کے مذاکرات کامیاب

پشاور(قدرت روزنامہ)پی ٹی ایم اور حکومتی جرگہ کے مذاکرات کامیاب هو گئے۔آج سے تین دن…

1 hour ago