لیٹر گیٹ کی تحقیقات تک عدم اعتماد پر ووٹنگ روکنے کے لیے درخواست دائر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ میں لیٹر گیٹ کی تحقیقات تک عدم اعتماد پر ووٹنگ روکنے کےلیےدرخواست دائر کر دی گئی ، جس میں میمو گیٹ اسکینڈل کی طرز پر تحقیقاتی کمیشن تشکیل دینے کی استدعا کی۔تفصیلات کے مطابق لیٹر گیٹ کی تحقیقات تک عدم اعتماد پر ووٹنگ روکنے کےلیےدرخواست دائر کردی گئی ، سپریم کورٹ میں درخواست نعیم الحسن ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے 27 مارچ کے جلسے میں ایک خط دکھایا گیا، خط کے مطابق تحریک عدم

اعتماد کے پیچھے بیرونی ہاتھ ملوث ہیں ، نیشنل سیکیورٹی کمیٹی بھی خط پر اپنا بھرپور ردعمل دے چکی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ میمو گیٹ اسکینڈل کی طرز پر تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیا جائے، کمیشن سپریم کورٹ یا ہائی کورٹ کے چیف جسٹسزپرمشتمل ہو۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ تحقیقات تک تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ روکنے کا حکم دیا جائے، حساس اور ہنگامی نوعیت کا معاملہ ہے،آج ہی سماعت کی جائے۔وفاق ،اسپیکر ،الیکشن کمیشن ،وزارت خارجہ ، وزارت دفاع اور وزارت داخلہ ، تحریک انصاف ، پیپلز پار ٹی ، مسلم لیگ ن اور جمعت علماء اسلام اور ایف آئی اے کو درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔اظہرصدیق ایڈووکیٹ کی سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نعیم الحسن ایڈووکیٹ کےحوالے سےسپریم کورٹ میں درخواست دائرکی ہے، یہ درخواست آرٹیکل 184کےتحت دائرکی ہے۔اظہرصدیق ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ عدم اعتمادکےپیچھےبیرونی طاقتیں ملوث ہیں ، سندھ ہاؤس میں ملاقاتیں ہوئیں اورلوگ خریدے گئے، جو بھی حقائق ہیں عوام کے سامنے لائے جائیں، کل کی تحریک عدم اعتمادکی کارروائی کو موخر کیا جائے۔

Recent Posts

میں پارٹی کے عہدے سے مستعفی ہوا ہوں، زین قریشی کا بیان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…

29 mins ago

لاہور ایئر پورٹ سے دبئی جانے والے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام آئس ہیروئن برآمد

لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…

2 hours ago

بیوی کو بوسہ دینے کی ویڈیو پر فیصل قریشی کو سوشل میڈ یا صارفین کی تنقید کا سامنا

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…

2 hours ago

محمد رضوان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…

2 hours ago

وزیر اعلیٰ کا مظفر آباد میں مسافر وین حادثے پر اظہار افسوس

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…

2 hours ago

کسی ٹک ٹاکر کی نازیبا ویڈیو اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر نہ کریں ، اداکارہ مشی خان کا مشورہ

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکارہ مشی خان نے ٹک ٹاکرز سمیت عام خواتین اور لڑکیوں کو مشورہ…

2 hours ago