اداکارہ عائزہ خان کے اپنی حقیقی زندگی سے متعلق اہم انکشافات ،ویڈیو وائرل

(قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے اپنی اصل زندگی بارے نئے انکشافات کر دئیے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ عائزہ خان آج کل شہرت کی بلندیوں پر ہیں، عائزہ خان کے انسٹا گرام پر فین فالوونگ میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ عائزہ خان بھی اپنے مداحوں سے خوب پیار کرتی ہیں اور اُن سے رابطے میں رہنے کے لیے اپنی خوبصورت نئی نئی ویڈیوز اور تصویریں شیئر کرتی رہتی ہیں۔

عائزہ خان سے متعلق زیادہ تر اُن کے مداح یہی جانتے ہیں کہ وہ ایک سلجھی ہوئی بہت سنجیدہ لڑکی ہیں مگر عائزہ خان نے اپنی حقیقی زندگی سے متعلق ایک سچ بول کر اپنے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر عائزہ خان کا ایک مختصر سا کلپ خوب وائرل ہو رہا ہے جسے سُن کے سب مداح دنگ رہ گئے ہیں ۔

وائرل ویڈیو میں عائزہ خان نے بتایا کہ کہ حقیقی زندگی میں وہ بہت چلبلی، شوخ اور فلمی لڑکی ہیں، انہیں فلمی ہونا بہت باتیں کرنا اچھا لگتا ہے اور یہ بہت کم لوگ یہ بات جانتے ہیں۔ انہوں نے خود سے متعلق مزید کہا کہ ’وہ کوئی بھی فلم دیکھ کر اُس کی ہیروئن کی جگہ خود کو سوچنے لگ جاتی ہیں ،اُنہیں لگتا ہے کہ وہ اُس فلم کی ہیروئین ہیں۔

Recent Posts

ن لیگ سے بات تب ہوگی جب عمران خان اور کارکنان باہر آئیں گے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ ان…

4 mins ago

سونا مزید سستا ہوگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی سطح پر قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ ہوئی۔…

3 hours ago

عمران خان کو جیل میں مشکلات ہیں تو آئیں بیٹھ کر بات کریں: وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں…

3 hours ago

عمران خان ناکام ہوئے تو پاکستانی عوام ہار جائیں گے,فواد چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی…

3 hours ago

ملک دشمن عناصر پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتے: حنیف عباسی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مرکزی رہنما مسلم لیگ ن حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ملک…

3 hours ago

ممکنہ بارشیں : وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے بھر کے ندی نالوں کی صفائی کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جولائی میں ہونے والی ممکنہ بارشوں کے…

3 hours ago