شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس ،عدالت سے بڑی خبر آگئی

​لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور کی سپیشل سنٹرل عدالت نے منی لانڈرنگ کے مقدمہ میں شہباز شریف کی عبوری ضمانت ف​​وری طور پر منسوخ کرنے سے متعلق ایف آئی اے کی استدعا مسترد کر دی۔ عدالت نے شہباز شریف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 4 اپریل کو جواب طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کی سپیشل سنٹرل عدالت میں منی لانڈرنگ کے مقدمہ میں شہباز شریف کی عبوری ضمانت منسوخی کیلئے ایف آئی اے کی جانب سے درخواست دائر کی گئی۔ ایف آئی اے پراسکیوٹر نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ شہباز شریف 16 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کیس میں عبوری

ضمانت پر ہیں، شہباز شریف عبوری ضمانت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں۔وکیل ایف آئی اے نے استدعا کی کہ عدالت ضمانت میں توسیع کا حکم واپس لے۔ عدالت نے ایف آئی اے پراسکیوٹر سے استفسار کیا کہ اگر عبوری ضمانت میں توسیع غلط ہے تو ایف آئی اے ہائیکورٹ سے رجوع کر سکتا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ دوسری پارٹی کو سنیں بغیر کیسے آرڈر پاس کر سکتے ہیں۔ جج سپیشل کورٹ سینٹرل نے ایف آئی اے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔بعد ازاں عدالت نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے شہباز شریف کی فوری ضمانت منسوخ کرنے سے متعلق ایف آئی اے کی استدعا مسترد کر دی۔ عدالت نے شہباز شریف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 4 اپریل کو جواب طلب کرلیا۔

Recent Posts

کوئٹہ، لوکل بسوں کے بعد گرین بس میں چوری کی ورداتوں میں اضافہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ لوکل بسوں کے بعد کوئٹہ گرین بسوں میں بھی موبائل چوری کے واقعات…

1 min ago

چمن ،فارن ایکٹ کے تحت گرفتار افراد کی رہائی کیلئے 3 ہزار روپے رشوت وصولی کا انکشاف

چمن(قدرت روزنامہ)چمن فارن ایکٹ کے تحت گرفتار افراد سے پولیس جیل میں سرعام 3 ہزار…

11 mins ago

دشت، کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)دشت روڈ کے قریب کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگئے جاں بحق…

22 mins ago

بلوچستان کے وزراء کے قلمدانوں میں ردوبدل، مزید تبدیلیاں متوقع

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے صوبائی وزراء کے قلمدانوں میں ردوبدل کر دی ہے،…

27 mins ago

خضدار،پولیس مقابلے میں رہزن زخمی حالت میں گرفتار

خضدار(قدرت روزنامہ)خضدارپولیس اور رہزنوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جس میں ایک رہزن زخمی حالت…

32 mins ago

معروف شاعر مبارک قاضی کی پہلی برسی کے موقع پر بساک کی جانب سے کوئٹہ میں تقریب منعقد

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی جانب سے عظیم قومی شاعر مبارک قاضی کی پہلی…

37 mins ago