تحریک عدم اعتماد کیلئے ووٹنگ ، حکومت نے حکمت عملی بدل لی ، ممبران کو اجلاس میں شرکت کی اجازت دیدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کی حکومت نے عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے میں اپنی حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے اراکین اسمبلی کو اجلاس میں شرکت کی ہدایت کر دی ہے .

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے پیش نظر اراکین اسمبلی کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے اور کہاہے کہ وہ جائیں اور عدم اعتماد کے خلاف ووٹ کریں .

حکومت نے اپوزیشن کیلئے میدان کھلا نہ چھوڑنے کا فیصلہ کیاہے .

اس سے قبل حکومت کی جانب سے اپنے تمامم ممبران کو ہدایت کی گئی تھی کہ جس دن تحریک عدم اعتماد پیش ہو گی وہ اسمبلی میں نہ جائیں . دوسری جانب یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پنجاب میں جہانگیر ترین گروپ نے اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیاہے .

. .

متعلقہ خبریں