تمام پی ٹی آئی ایم پی ایز وزارت اعلیٰ کا ووٹ کل چودھری پرویزالٰہی کو دینا یقینی بنائیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان نے ممبران صوبائی اسمبلی کو چودھری پرویزالٰہی کو وزارت اعلیٰ کا ووٹ دینے کی ہدایت کردی ہے، انہوں نے کہا کہ رائے شماری سے غیرحاضر رہنے یا جماعتی ہدایات کیخلاف ووٹ ڈالنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی، ایسے ارکان کو نااہل قرار دیا جائے گا . انہوں نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے تمام اراکین صوبائی اسمبلی کل پنجاب میں وزارتِ اعلیٰ کے انتخاب میں چودھری پرویز الہٰی کو ووٹ کا دیا جانا یقینی بنائیں .


انہوں نے کہا کہ رائے شماری سے غیرحاضر رہنے یا جماعتی ہدایات کیخلاف ووٹ ڈالنے والے رکن کو کڑی انضباطی کارروائی کا سامنا ہوگا اور اسے نااہل قرار دیا جائے گا . اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے عوام کے سوالات کے جوابات اور براہ راست گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے، کہ پاکستان کا مستقبل کیا ہوگا، یہ اس کی جنگ ہے، پاکستان دو راستوں پر جاسکتا، ایک نعمتوں والا اور دوسرا تباہی والا راستہ ہے، ہمیں بھی ان راستوں میں فیصلہ کرنا ہے، عظمت والا راستہ آزمائش والا ہے، مدینہ کی ریاست ہمارے نبی پاک ﷺ کا راستہ تھا، نوجوانوں کو تاریخ کو اسٹڈی کرنا چاہیے کہ 622 سے 632 ہجری میں ایک فکری انقلاب آیا تھا، جب انسان تبدیل ہوگئے تھے، اگر ہم نبی پاک ﷺ کی زندگی کو پڑھیں تو پتا چلے گا کیوں وہ تبدیل ہوئے تھے ، آج سیاست وہاں کھڑی ہے ہم نے ملک کو کس طرف لے کر جانا ہے، سیدھا راستہ راہ حق ہے، برائی کے خلاف کھڑے ہوں ، جھوٹ کے خلاف کھڑے ہوں ، جب معاشرہ حق اور اچھائی کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے تو معاشرہ زندہ ہو جاتا ہے، لیکن جب کوئی اچھائی اور برائی کے درمیان کھڑا ہوجائے کہ میری زندگی کو کوئی فرق نہیں ہے، اصل میں وہ برائی کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے، وہ نیوٹرل ہوتا ہے تو وہ برائی کے ساتھ کھڑا ہوجاتا ہے، مولانا رومی کہتے ہیں برائی کے ساتھ کھڑی ہونے والی قوم برباد ہوجاتی ہے .

آج سازش بے نقاب ہوچکی ہے لیڈرشپ کی بکروں کی طرح نیلامی ہورہی ہے ، باہر سے ساز ش شروع ہوئی اور یہاں میر جعفر اور میر صادق بولیاں لگانے کے لیے بیٹھے ہوئے ہیں، نوجوانوں کو کہتا ہوں کہ سازش کے خلاف احتجاج کریں، آواز بلند کریں ، چپ کرکے بیٹھیں گے تو برائی کا ساتھ دیں گے، اپنے مستقبل کیلئے اٹھ کھڑے ہوں . جب جھوٹ بول کر کیمیائی ہتھیاروں کا نام لے کر عراق پر حملہ کیا گیا تو اس جنگ کے خلاف 20 لاکھ لوگ نکلے، پرامن احتجاج کیا، کوئی گملا نہیں ٹوٹا ، کیوں کہ انہوں نے کہا کہ یہ آپ غلط کررہے ہیں، میں نے ان کے ساتھ واک کی ، کسی پارٹی نے ان کو نہیں نکالا، پلے کارڈ اٹھا کر چلنا شروع کردیتے تھے .
احتجاج پرامن ہونا چاہیے ملک کو نقصان نہیں پہنچانا، توڑ پھوڑ سے اپنے ملک کو نقصان ہوتا ہے، پرامن احتجاج سے غداروں کو خوف ہوتا ہے، اپنے ذاتی مفادات کیلئے ملک کو غلام بنا دیتے ہیں، ،ٹیپوسلطان کو اگر انگریزوں نے ہرایا تو اس میں ایک میر صادق تھا، سراج الدولہ کو اگر بنگال میں انگریزوں نے ہرایا تو وہاں ایک میر جعفر تھا،انہوں نے غداری کی اور ذاتی مفادات کیلئے اپنی قوم کو غلام بنایا .
میں چاہتا ہوں تاریخ ان غداروں کو کبھی نہ بھولے، بے شرمی سے غداری کی، کابینہ، قومی سلامتی کمیٹی نے سرکاری دستاویز دیکھ لی ہے، وہاں سازش ثابت ہوگئی ہے، سازش ہے کہ عمران خان کو ہٹائیں گے تو معاف کردیں گے، اگر کوئی دوسرا آئے گا تو ہمارے تعلقات ٹھیک ہوجائیں گے . اس نے کل ٹی وی پر قوم کو بھکاری بنا دیا ہے، خواجہ آصف کہتا پاکستان زندگی بچانے والی مشین پر ہے،جس قوم میں غیرت نہ ہو وہ قوم کبھی اوپر نہیں جاسکتی .
شہبازشریف پر اربوں روپے چوری کے کیسز ہیں، شہباز شریف نے 22 کروڑ لوگوں کوغلام اور بھکاری قرار دیا، جس قوم میں خودداری نہ ہو، وہ قوم کبھی بھی اوپر نہیں جاسکتی، نوجوانوں نے ملک کے ساتھ کھڑا ہونا ہے، یہ لوگ کہتے ہیں کہ امریکا کی غلامی کرو، نوجوانوں کو بیرونی سازش کیخلاف آواز اٹھانی چاہیے . وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کل آپ کو انشاءاللہ خوشخبری دوں گا، جو لوگ ان کی طرف چلے گئے وہ بیٹھنا شروع ہوگئے ہیں، کل رات سے مجھے پیغامات آنا شروع ہوگئے ہیں، یہ کھلی سازش ہے، امریکا نے ان کے ساتھ مل کر حکومت بدلنے کی سازش کی، میں پرامید ہوں اپنے لوگوں کو مایوس نہیں کروں گا، یہ لوگ پاکستانی عوام کو نہیں جانتے، اپوزیشن کے پاس جانے والے لوگ گھبرا گئے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں