پنجاب کا نیا وزیراعلیٰ کون ہوگا؟ حمزہ شہباز اور چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات منظور

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کیلئے تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) کے مشترکہ امیدوار چوہدری پرویز الٰہی اور متحدہ اپوزیشن کے امیدوار حمزہ شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے، دونوں میں پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے آج (اتوار) کے روز ون ٹو ون مقابلہ ہوگا . چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے محمو دالرشید، راجہ بشارت، چوہدری ظہیر الدین، میاں اسلم اقبال، مراد راس او ر دیگر نے سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کو کاغذات نامزدگی جمع کرائے .

متحدہ اپوزیشن کے امیدوار حمزہ شہباز نے حسن مرتضیٰ، منشا اللہ بٹ، ملک ندیم کامران،

خلیل طاہر سندھواور خواجہ عمران نذیر سمیت دیگر کے ہمراہ سیکرٹری پنجاب اسمبلی کو کاغذات نامزدگی جمع کرائے . اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے سکروٹنی کے عمل کے بعد دونوں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے .

. .

متعلقہ خبریں