رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، ملک بھر میں پہلا روزہ کل بروز اتوار ہو گا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا پہلا روزہ کل بروز اتوار کو ہو گا ۔ تفصیلات چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہوا ۔لاہور اور اسلام آباد کی زونل کمیٹی نے چاند نظر آنے کی تصدیق کی ہے، چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے مختلف شہروں میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا اور ملک بھر میں پہلا روزہ کل بروز اتوار3اپریل کو ہوگا۔واضح رہے کہ آج سعودی عرب میں پہلا روزہ تھا، نیوزی لینڈ میں رمضان المبارک کا

پہلا روزہ 4 اپریل بروزپیرکو ہوگا،میڈیارپورٹس کے مطابق رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے فیڈریشن آف اسلامک ایسوسی ایشن آف نیوزی لینڈ کی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین شیخ محمد عامر کی صدارت میں منعقد ہوا اس موقع پر نیوزی لینڈ کے دیگر شہروں اور فجی زونل کمیٹیوں نے ان کی معاونت کی تاہم ہلال کمیٹی کو کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی اور ہلال کمیٹی نے رمضان المبارک کا پہلا روزہ پیر کو ہونے کا اعلان کیا،فیڈریشن آف اسلامک ایسوسی ایشن آف نیوزی لینڈ کی رویت ہلال کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق ہفتے کی شام کو نیوزی لینڈ اور فجی میں رمضان المبارک کا چاند کہیں بھی نظر نہیں آیا اس لیے نیوزی لینڈ اور فجی میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ 4 اپریل پیر کو ہوگا ہلال کمیٹی نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے دن ہماری کمیونٹی کے لیے اچھے ہوں اور ہمیں روحانی طور پر ترقی امن و سکون اتحاد خوشحالی اور اللہ کی لامحدود نعمتیں میسر ہوں۔دوسری جانب ادھر محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند آج کو نظر آنے کے امکانات ہیں، چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج (ہفتہ)پشاور میں ہوا۔ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہفتے کو پشاور اور کراچی میں زونل کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوگا۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد اور زونل کمیٹی کے اجلاس کی صدارت مولانا محمد سلفی کریں گے ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند آج نظر آنے کے امکانات ہیں، چاند نظر آنے کی صورت میں پہلا روزہ اتوار 3 اپریل کو ہوگا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں ہفتے کو غروب آفتاب 6 بجکر 49 منٹ پر ہوگا اور غروب آفتاب کے بعد چاند 7 بجکر 57 منٹ تک افق پرموجود رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 31گھنٹے 48 منٹ ہو گی۔ دوسری جانب ہفتہ کے روز ملک کے بیشتروسطی و جنوبی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم شام /رات کے اوقات میں بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جبکہ بعد دوپہر خطۂ پوٹھوہارسمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں /آندھی چلنے کا امکان ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ آج ریکارڈ کیےگئےزیادہ سےزیادہ درجہ حرارت:مٹھی 45، دادو، سبی 44 ، چھور اور سکرنڈ میں43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Recent Posts

آئی ایم ایف قرض فراہمی پر رضامند، رقم قسطوں میں ملے گی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف…

1 min ago

پاک فوج نے نمایاں کارکردگی پر 35 سائنسدانوں اور انجینیئرز کو اعزازات سے نواز دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاک فوج نے اسٹریٹجک پلانز ڈویژنز کے 35 سائنسدانوں اور انجینیئرز کو…

24 mins ago

آئین کی حفاظت میں پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کا کردار ہے، ہم خوف اور مجبوری کی سیاست نہیں کرتے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا…

34 mins ago

آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کا یوم تاسیس…

42 mins ago

پاکستان اور چین آزمائش کی ہر گھڑی میں مضبوط دوست ہیں، صدر مملکت آصف زرداری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین…

50 mins ago

پاکستان میں سوزوکی بولان کا باب بند، منی وین کا متبادل کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں مقبولیت حاصل کرنے والی گاڑیوں میں سے ایک سوزوکی بولان…

57 mins ago