اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وہ وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فون پر سوال پوچھنا چاہتی ہیں لیکن ان کا نمبر نہیں لگ رہا . سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ ’عمران صاحب سے میں بات کرنا چاہتی ہوں ، نمبر نہیں مل رہا .
انہوں نے ٹوئٹ میں فیصل جاوید خان کو بھی ٹیگ کیا جو ’آپ کا وزیراعظم آپ کے ساتھ‘ کے سیشن کی میزبانی کر رہے ہیں . وزیراعظم عمران خان اس وقت عوام کے سوالوں کے جواب دے رہے ہیں اور اس سیشن
کے آغاز پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے نوجوانوں کو احتجاج کی کال بھی دی . دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان قوم سے براہ راست ٹیلی فونک گفتگو کر رہے ہیں . وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان ایک فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے، آج پاکستان کی سیاست وہاں پہنچ گئی ہے کہ فیصلہ کرنا ہے کہ ملک کدھر لے کر جانا ہے، اگر چپ کر کے بیٹھیں گے تو آپ برائی کا ساتھ دیں گے، میرے لیے نہیں اپنے مستقبل کے لیے کھڑے، چاہتا ہوں آپ سب آواز بلند کریں اس سازش کے خلاف، نوجوانوں کو ملک کی غیرت کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے، اللہ کا حکم ہے اچھائی کے ساتھ کھڑے، پُرامن احتجاج سے غداروں کو خوف ہوگا، نوجوان سازش کے خلاف پُرامن احتجاج کریں، اپنے ملک کو نقصان نہ پہنچائیں .
. .