آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی کو اندرون سندھ میں شکست ہوگی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ انتخابات میں اندرون سندھ پیپلزپارٹی کو شکست ہوگی، پی ٹی آئی اندرون سندھ سے انتخابات میں کامیاب ہوگی، سندھ کے عوام زرداری مافیا سے تنگ آچکے ہیں۔ انہوں نے ارکان اسمبلی کے عشایئے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ انتخابات میں منحرف ہونے والے ارکان کو ٹکٹ نہیں دیں گے، انتخابات ہارجاؤں گا لیکن ان کو ٹکٹ نہیں دوں گا،نوازشریف کے معاملے پر بہت بڑا دھوکا دیا گیا، نوازشریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ میرے اکیلا کا نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں اندرون سندھ پیپلزپارٹی کو شکست ہوگی، پی ٹی آئی اندرون سندھ سے انتخابات میں کامیاب ہوگی، سندھ کے عوام زرداری مافیا سے تنگ آچکے ہیں۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے عوام کے سوالات کے جوابات اور براہ راست گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے، کہ پاکستان کا مستقبل کیا ہوگا، یہ اس کی جنگ ہے، پاکستان دو راستوں پر جاسکتا، ایک نعمتوں والا اور دوسرا تباہی والا راستہ ہے، ہمیں بھی ان راستوں میں فیصلہ کرنا ہے، عظمت والا راستہ آزمائش والا ہے، مدینہ کی ریاست ہمارے نبی پاک ﷺ کا راستہ تھا، نوجوانوں کو تاریخ کو اسٹڈی کرنا چاہیے کہ 622 سے 632 ہجری میں ایک فکری انقلاب آیا تھا، جب انسان تبدیل ہوگئے تھے، اگر ہم نبی پاک ﷺ کی زندگی کو پڑھیں تو پتا چلے گا کیوں وہ تبدیل ہوئے تھے ، آج سیاست وہاں کھڑی ہے ہم نے ملک کو کس طرف لے کر جانا ہے، سیدھا راستہ راہ حق ہے، برائی کے خلاف کھڑے ہوں ، جھوٹ کے خلاف کھڑے ہوں ، جب معاشرہ حق اور اچھائی کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے تو معاشرہ زندہ ہو جاتا ہے، لیکن جب کوئی اچھائی اور برائی کے درمیان کھڑا ہوجائے کہ میری زندگی کو کوئی فرق نہیں ہے، اصل میں وہ برائی کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے، وہ نیوٹرل ہوتا ہے تو وہ برائی کے ساتھ کھڑا ہوجاتا ہے، مولانا رومی کہتے ہیں برائی کے ساتھ کھڑی ہونے والی قوم برباد ہوجاتی ہے۔

آج سازش بے نقاب ہوچکی ہے لیڈرشپ کی بکروں کی طرح نیلامی ہورہی ہے ، باہر سے ساز ش شروع ہوئی اور یہاں میر جعفر اور میر صادق بولیاں لگانے کے لیے بیٹھے ہوئے ہیں، نوجوانوں کو کہتا ہوں کہ سازش کے خلاف احتجاج کریں، آواز بلند کریں ، چپ کرکے بیٹھیں گے تو برائی کا ساتھ دیں گے، اپنے مستقبل کیلئے اٹھ کھڑے ہوں ۔جب جھوٹ بول کر کیمیائی ہتھیاروں کا نام لے کر عراق پر حملہ کیا گیا تو اس جنگ کے خلاف 20 لاکھ لوگ نکلے، پرامن احتجاج کیا، کوئی گملا نہیں ٹوٹا ، کیوں کہ انہوں نے کہا کہ یہ آپ غلط کررہے ہیں، میں نے ان کے ساتھ واک کی ، کسی پارٹی نے ان کو نہیں نکالا، پلے کارڈ اٹھا کر چلنا شروع کردیتے تھے۔
احتجاج پرامن ہونا چاہیے ملک کو نقصان نہیں پہنچانا، توڑ پھوڑ سے اپنے ملک کو نقصان ہوتا ہے، پرامن احتجاج سے غداروں کو خوف ہوتا ہے، اپنے ذاتی مفادات کیلئے ملک کو غلام بنا دیتے ہیں، ،ٹیپوسلطان کو اگر انگریزوں نے ہرایا تو اس میں ایک میر صادق تھا، سراج الدولہ کو اگر بنگال میں انگریزوں نے ہرایا تو وہاں ایک میر جعفر تھا،انہوں نے غداری کی اور ذاتی مفادات کیلئے اپنی قوم کو غلام بنایا۔
میں چاہتا ہوں تاریخ ان غداروں کو کبھی نہ بھولے، بے شرمی سے غداری کی، کابینہ، قومی سلامتی کمیٹی نے سرکاری دستاویز دیکھ لی ہے، وہاں سازش ثابت ہوگئی ہے، سازش ہے کہ عمران خان کو ہٹائیں گے تو معاف کردیں گے، اگر کوئی دوسرا آئے گا تو ہمارے تعلقات ٹھیک ہوجائیں گے۔ اس نے کل ٹی وی پر قوم کو بھکاری بنا دیا ہے، خواجہ آصف کہتا پاکستان زندگی بچانے والی مشین پر ہے،جس قوم میں غیرت نہ ہو وہ قوم کبھی اوپر نہیں جاسکتی۔
شہبازشریف پر اربوں روپے چوری کے کیسز ہیں، شہباز شریف نے 22 کروڑ لوگوں کوغلام اور بھکاری قرار دیا، جس قوم میں خودداری نہ ہو، وہ قوم کبھی بھی اوپر نہیں جاسکتی، نوجوانوں نے ملک کے ساتھ کھڑا ہونا ہے، یہ لوگ کہتے ہیں کہ امریکا کی غلامی کرو، نوجوانوں کو بیرونی سازش کیخلاف آواز اٹھانی چاہیے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کل آپ کو انشاءاللہ خوشخبری دوں گا، جو لوگ ان کی طرف چلے گئے وہ بیٹھنا شروع ہوگئے ہیں، کل رات سے مجھے پیغامات آنا شروع ہوگئے ہیں، یہ کھلی سازش ہے، امریکا نے ان کے ساتھ مل کر حکومت بدلنے کی سازش کی، میں پرامید ہوں اپنے لوگوں کو مایوس نہیں کروں گا، یہ لوگ پاکستانی عوام کو نہیں جانتے، اپوزیشن کے پاس جانے والے لوگ گھبرا گئے ہیں۔

Recent Posts

قومی ترانے کی بے ادبی، پاکستان نے افغان قونصل جنرل کی وضاحت مسترد کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے قومی ترانے پر کھڑے نہ ہونے کے معاملے پر افغان…

4 mins ago

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

5 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

6 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

6 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

6 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

6 hours ago