وزیراعظم عمران خان کے عشائیے میں شرکت کرنے والے ارکان پارلیمنٹ کی تعداد سامنے آگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اسلام آباد میں ارکان پارلیمنٹ کو دئیے گئے عشائیے میں 140 ارکان شریک ہوئے . وزیراعظم عمران خان کی جانب سے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل ارکان پارلیمنٹ کو اسلام آباد میں عشائیہ دیا گیا .

حکومتی ذرائع کے مطابق عشائیے میں 140 ارکان پارلیمنٹ شریک ہوئے . ارکان پارلیمنٹ سے گفتگو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج سے آپ کو پتا چل جانا چاہیے کہ قوم آج کس طرف ہے، اب یہ مجھے پنجاب کا کوئی بھی ضمنی انتخاب جیت کر دکھادیں، شکر ہے کہ وہ چلے گئے

جو پیسا بنانے کے لیے آئے تھے . وزیر اعظم نے کہا کہ امریکی ایسے لوگوں کو لانا چاہتے ہیں جو ان کے وفادار غلام ہوں . وزیر اعظم نے کہا کہ تکبر دیکھیں ان کا، کہتے ہیں عمران خان کو ہٹادو معاف کردیں گے، ان کو پتہ ہے کہ عمران کو ہٹاؤ گے تو آئے گا کون، چیری بلاسم بوٹ پالش . عمران خان نے کہا کہ ضمیر کا سودا کرنے والے چھپ چھپ کر جارہے ہیں، جس نے اچکن سلوائی ہے اس کو یہ نہیں پتا کہ کل اس کے ساتھ کیا ہونے والا ہے . وزیر اعظم نے کہا کہ نہ نیب ہمارے ہاتھ میں نہ عدلیہ ہمارے کنٹرول میں، کرپشن پکڑنے کی بڑی کوشش کی لیکن نہیں کرسکے . عمران خان نے کہا کہ جو ان لوگوں نے امریکا کے ساتھ ملکر کیا ہے ایسا اس ملک میں کبھی نہیں ہوا، چوروں اور امریکا کی سازش کے خلاف عوام کھڑے ہوں .

. .

متعلقہ خبریں