اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اسلام آباد میں ارکان پارلیمنٹ کو دئیے گئے عشائیے میں 140 ارکان شریک ہوئے۔وزیراعظم عمران خان کی جانب سے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل ارکان پارلیمنٹ کو اسلام آباد میں عشائیہ دیا گیا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق عشائیے میں 140 ارکان پارلیمنٹ شریک ہوئے۔ارکان پارلیمنٹ سے گفتگو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج سے آپ کو پتا چل جانا چاہیے کہ قوم آج کس طرف ہے، اب یہ مجھے پنجاب کا کوئی بھی ضمنی انتخاب جیت کر دکھادیں، شکر ہے کہ وہ چلے گئے
جو پیسا بنانے کے لیے آئے تھے۔وزیر اعظم نے کہا کہ امریکی ایسے لوگوں کو لانا چاہتے ہیں جو ان کے وفادار غلام ہوں۔وزیر اعظم نے کہا کہ تکبر دیکھیں ان کا، کہتے ہیں عمران خان کو ہٹادو معاف کردیں گے، ان کو پتہ ہے کہ عمران کو ہٹاؤ گے تو آئے گا کون، چیری بلاسم بوٹ پالش۔عمران خان نے کہا کہ ضمیر کا سودا کرنے والے چھپ چھپ کر جارہے ہیں، جس نے اچکن سلوائی ہے اس کو یہ نہیں پتا کہ کل اس کے ساتھ کیا ہونے والا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ نہ نیب ہمارے ہاتھ میں نہ عدلیہ ہمارے کنٹرول میں، کرپشن پکڑنے کی بڑی کوشش کی لیکن نہیں کرسکے۔عمران خان نے کہا کہ جو ان لوگوں نے امریکا کے ساتھ ملکر کیا ہے ایسا اس ملک میں کبھی نہیں ہوا، چوروں اور امریکا کی سازش کے خلاف عوام کھڑے ہوں۔
برطانوی اخبار نے سوالات بھیج کر عمران خان کا انٹرویو کیا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)برطانوی…
واقعہ جنوبی افریقہ کیخلاف میچ کے دوران پیش آیا جوہانسبرگ(قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹر سنجو سیمسن کے…
کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ریسٹورنٹ پر نامعلوم افراد فائرنگ کرنے کے بعد…
ٹرافی ٹور ٹورنامنٹ کھیلنے سے انکاری کسی ٹیم کیلئے نہیں بدلا جائے گا، پاکستان اسلام…
سیالکوٹ(قدرت روزنامہ ) پنجاب کے شہر ڈسکہ میں سسرالیوں کے ہاتھوں حاملہ بہو کے بہیمانہ…
کراچی (قدرت روزنامہ)گرین ٹی وی ایک نیا چینل ہے اور یہ اپنی اچھوتی کہانیوں کے…