لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب حکومت نے صوبائی دارالحکومت لاہور کو نئے انتظامی یونٹس میں تقسیم کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ،لاہور کو شمالی اور جنوبی لاہور کے نام سے دو اضلاع میں تقسیم کیا جائے گا . سابق دور حکومت سے لاہور کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کی تجویز پر باقاعدہ اصولی منظوری دے کر پنجاب حکومت نے باقاعدہ انتظامی سطح پر لاہور کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا اعلان بھی کردیا .
جہاں پنجاب میں 3 نئے اضلاع اور 2 نئی تحصلییوں کیساتھ بنانے کی اصولی منظوری دی گئی، وہیں لاہور کو 2 اضلاع میں تقسیم کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے . لاہور انتظامی سطح پر دو اضلاع میں تقسیم کردیا گیا . لاہور کو شمالی اور جنوبی لاہور کے نام سے دو اضلاع میں تقسیم کیا گیا ہے . لاہور میں دو ڈپٹی کمشنر زاور دو ڈی پی اوز ہوں گے جبکہ ساڑھے چھ سو زائد نئی پوسٹوں کی تخلیق ہوگی . لاہور کو دو حصوں میں تقسیم کرنے سے صوبائی محصولات میں بھی اضافہ ہوگا .
. .