بینرز پر امریکہ نہ لکھیں، وزیر مملکت زرتاج گل کی آڈیو وائرل ہوگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کی آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں وہ کارکنوں سے احتجاج کرنے کی اپیل کر رہی ہیں ساتھ ہی امریکا کے خلاف نعرے نہ لگانے کا بھی کہہ رہی ہیں . زرتاج گل نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں اس بات کی تصدیق کی کہ یہ آڈیو پیغام ان ہی کا ہے .

آڈیوبیان میں انہیں کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ آپ لوگوں کو ریلی نہیں نکالنی، بینرز لے کر کھڑیہونا اور بیٹھنا ہے تاکہ ٹریفک بلاک ہوجائے، آپ نے بینرز پر لکھوانا ہے ہم امت مسلمہ کے لیڈرکے ساتھ

کھڑے ہیں،آپ نے بینرز پر لکھواناہے یہ نا انصافی ہم نہیں ہونے دیں گے . زرتاج گل کا آڈیو پیغام میں مزید کہنا تھا کہ بینرز پر امریکا نہ لکھیں، یہ ضرور لکھیں ضمیر فروش نامنظور، وزیراعظم کیالگ سے بینرز چھاپیں کہ ہم عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں . وزیر مملکت برائے موسمی تبدیلی زرتاج گل نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ یہ ان کاہی آڈیوکلپ ہے . ان کاکہناتھاکہ سازش بہت سارے ممالک کی طرف سیکی جارہی ہے،کسی ملک کا نام نہیں لیتی .

. .

متعلقہ خبریں