ملک میں مہنگائی کی شرح 16.79 فیصد تک پہنچ گئی

کراچی (قدرت روزنامہ) ادارہ شماریات کی جانب سے ملک بھر میں مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے جس کے مطابق مسلسل مہنگائی کی شرح میں اضافہ ریکارڈ ہوا، ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.53 فیصد اضافہ ہو گیا جب کہ ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 16.79 فیصد تک پہنچ گئی۔
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی بارے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق شہروں کی نسبت دیہات میں مہنگائی کا زیادہ زور رہا، مارچ میں مہنگائی 12.7 فیصد پر پہنچ گئی۔ماہانہ بنیادوں پر شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح میں 0.65 فیصد اضافہ ہوا جبکہ شہروں میں چکن 33.63 فیصد، پھل 15.17 فیصد مہنگے ہوئے۔

رواں ہفتے 24 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جبکہ ایک ہفتے میں 7 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 20 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے میں ٹماٹر 29 روپے 33 پیسے، پیاز 9 روپے 6 پیسے، 5 لیٹر برانڈڈ کوکنگ آئل کی قیمت میں 49 روپے اور گھی کے ٹن میں 10 روپے تک اضافہ ہوا ہے۔ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 20 کلو آٹا کا تھیلا بھی 8 روپے 73 پیسے مہنگا ہوا ہے۔گزشتہ ہفتے میں آلو، دالیں، دودھ، دہی، چاول، مٹن، بیف بھی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔

Recent Posts

جیل سے اچھی خبریں نہیں آ رہیں، عمران خان سے ملاقات کروائی جائے تو 15 اکتوبر کا احتجاج نہیں ہو گا، شیخ وقاص اکرم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم…

2 mins ago

ڈینگی پر قابو پانے کے لیے محکمہ صحت نے کون سا نیا طریقہ اختیار کیا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)راولپنڈی میں محکمہ صحت نے ڈینگی پر قابو پانےکے لیے مخصوص مچھلیوں…

10 mins ago

آئین میں 24 ترامیم کی تجاویز پر مشتمل جے یو آئی کا مجوزہ آئینی مسودہ منظر عام پر آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئین میں ترمیم کے حوالے سے جاری کوششوں کے سلسلے میں بلاول…

18 mins ago

ریاست پر حملہ آور ایک سیاسی جماعت نے ریڈ لائن کراس کر لی ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ…

30 mins ago

پاکستان کی معیشت مثبت گامزن سمت ہو چکی، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ ہوا، وزیر خزانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت مثبت…

58 mins ago

کراچی میں دفعہ 144 کے باوجود قانون شکنی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کا عندیہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے کراچی میں پریس کلب، 3…

1 hour ago