حکومت نے گورنر پنجاب چوہدری سرور کو عہدے سے برطرف کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب چوہدری سرور کو عہدے سے برطرف کردیا . میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ایک بیان میں کہا کہ نئے گورنر پنجاب کا اعلان بعد میں کیا جائے گا .

فواد چوہدری نے کہا کہ آئین کے مطابق ڈپٹی سپیکر قائم مقام گورنر ہوں گے اور نئے گورنر پنجاب کا اعلان بعد میں کیا جائیگا . گورنر پنجاب کی برطرفی کے بعد اختیارات ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کو منتقل ہوگئے جس کے بعد ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری قائم مقام گورنر پنجاب بن گئے ہیں . حکومتی ذرائع کا کہنا ہےکہ چوہدری سرور پنجاب کے وزیراعلیٰ کے

انتخاب میں (ن) لیگ کے رہنما حمزہ شہباز کے لیے مہم چلا رہے تھے اور وہ وزارتِ اعلیٰ کے منصب کے لیے پرویز الٰہی کی مخالفت کررہے تھے . ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون کرکے شکایت کی جس پر وزیراعظم نےمعاملے کا نوٹس لیتے ہوئےصدر کو گورنر پنجاب کی برطرفی کے لیےایڈوائس کیا . دوسری جانب پنجاب اسمبلی آج نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کرے گی . گذشتہ روز ہونے والے اجلاس میں سپیکر پنجاب اسمبلی نے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے آج 3 اپریل کا دن مقرر کیا تھا . آج پنجاب اسمبلی کا اجلاس دن ساڑھےگیارہ بجے ہوگا جس میں وزیراعلیٰ کا انتخاب کیا جائے گا . تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کی جانب سے پرویز الہٰی وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوار ہیں جب کہ متحدہ اپوزیشن نے حمزہ شہباز کو نامزد کیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں