حکومت نے گورنر پنجاب چوہدری سرور کو عہدے سے برطرف کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب چوہدری سرور کو عہدے سے برطرف کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ایک بیان میں کہا کہ نئے گورنر پنجاب کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔فواد چوہدری نے کہا کہ آئین کے مطابق ڈپٹی سپیکر قائم مقام گورنر ہوں گے اور نئے گورنر پنجاب کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔گورنر پنجاب کی برطرفی کے بعد اختیارات ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کو منتقل ہوگئے جس کے بعد ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری قائم مقام گورنر پنجاب بن گئے ہیں۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہےکہ چوہدری سرور پنجاب کے وزیراعلیٰ کے

انتخاب میں (ن) لیگ کے رہنما حمزہ شہباز کے لیے مہم چلا رہے تھے اور وہ وزارتِ اعلیٰ کے منصب کے لیے پرویز الٰہی کی مخالفت کررہے تھے۔ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون کرکے شکایت کی جس پر وزیراعظم نےمعاملے کا نوٹس لیتے ہوئےصدر کو گورنر پنجاب کی برطرفی کے لیےایڈوائس کیا۔دوسری جانب پنجاب اسمبلی آج نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کرے گی۔گذشتہ روز ہونے والے اجلاس میں سپیکر پنجاب اسمبلی نے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے آج 3 اپریل کا دن مقرر کیا تھا۔آج پنجاب اسمبلی کا اجلاس دن ساڑھےگیارہ بجے ہوگا جس میں وزیراعلیٰ کا انتخاب کیا جائے گا۔تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کی جانب سے پرویز الہٰی وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوار ہیں جب کہ متحدہ اپوزیشن نے حمزہ شہباز کو نامزد کیا ہے۔

Recent Posts

ڈینگی پر قابو پانے کے لیے محکمہ صحت نے کون سا نیا طریقہ اختیار کیا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)راولپنڈی میں محکمہ صحت نے ڈینگی پر قابو پانےکے لیے مخصوص مچھلیوں…

5 mins ago

آئین میں 24 ترامیم کی تجاویز پر مشتمل جے یو آئی کا مجوزہ آئینی مسودہ منظر عام پر آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئین میں ترمیم کے حوالے سے جاری کوششوں کے سلسلے میں بلاول…

13 mins ago

ریاست پر حملہ آور ایک سیاسی جماعت نے ریڈ لائن کراس کر لی ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ…

25 mins ago

پاکستان کی معیشت مثبت گامزن سمت ہو چکی، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ ہوا، وزیر خزانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت مثبت…

53 mins ago

کراچی میں دفعہ 144 کے باوجود قانون شکنی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کا عندیہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے کراچی میں پریس کلب، 3…

1 hour ago

شیری رحمان نے ’ایس سی او اجلاس ‘ کے دوران پی ٹی آئی کے احتجاج کو بدترین طریقہ سیاست قرار دیدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان…

1 hour ago