پرویز الٰہی کوکیسے ماموں بنایا گیا ؟ عظمیٰ بخاری نے سپیکر پنجاب اسمبلی کو بتا دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ عثمان بزدار نے اپنا استعفیٰ گورنر کی بجائے وزیر اعظم کو دیا،پرویز الٰہی کو بتانا چاہتے ہیں انہیںماموں بنایا گیا ہے ،پرویز الٰہی وزیر اعلیٰ کے انتخاب پر حاوی ہونے کیلئے چور دروازے کا استعمال کررہے ہیں،ہم اپنے نمبر گیم پر پرامید ہیں، ہمیں پتا تھا کہ ہمارا مقابلہ نوسربازوں کے ساتھ ہے۔ پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں پنجاب کے 30 آزاد امیدوار کامیاب ہو کر پی ٹی آئی سے ملے تھے، مسلم

لیگ (ن) کا چوری شدہ مینڈیٹ اب ہمیںواپس مل جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار اتنے معصوم ہیں کہ استعفیٰ گورنر کو بھیجنے کے بجائے وزیراعظم کو دیدیا، حکومت سے کہتی ہوں، عمران تو گیو، آپ بھی گیو، عثمان بزدار کو ڈمی وزیراعلی بنانے کیلئے ہمارا حق مارا گیا۔لاء ڈیپارٹمنٹ کو نہیں پتہ تھا کہ استعفیٰ کس کو دینا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ہمارے اراکین کی حاضری سو فیصد تھی ،ترین گروپ نے ہماری حمایت کا اعلان کردیا ہے ،محمد خان بھٹی کا پرویز الٰہی سے ذاتی تعلق ہے وہ دائیں کا کہہ کر بائیں کی مارتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی چور دروازے استعمال کرنے کی کوشش کررہے ہیں،چور دروازے کے ذریعے ایجنڈا جاری کیا گیا ،رولز بڑے واضح ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو امریکہ کی باتیں کر رہے ہیں امریکہ ان کو کچھ نہیں سمجھتا ،عمران خان پاکستان کی ایسی کی تیسی کرنا چاہتے ہیں۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

3 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

3 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

4 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

4 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

5 hours ago