تحریک عدم اعتماد ؛ قومی اسمبلی اجلاس سے متعلق اہم دستاویزات پہنچا دی گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے لیے قومی اسمبلی اجلاس سے متعلق اہم دستاویزات پہنچا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں آج کے اہم اجلاس سے متعلق اہم دستاویزات پہنچائی گئی ہیں ، اس موقع پر سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ، دستاویزات بنڈل کی شکل میں اسمبلی لائی گئیں ، جس میں آج کی کارروائی سے متعلق نکات درج ہیں دوسری طرف وزیراعظم عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کے بعد اسمبلی سے استعفیٰ دینے کے آپشن پر غور شروع کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور تحریک انصاف نے تحریک عدم اعتماد کے بعد دیگر آپشنز پر غور شروع کر دیا۔تحریک عدم اعتماد میں حکومت کو ناکامی حاصل ہونے کے بعد وزیراعظم اسمبلیوں سے استعفے دینے کا کارڈ استعمال کر سکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو تجویز دی گئی ہے کہ کرپٹ حکمرانوں کے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھنے سے بہتر ہے کہ پی ٹی آئی کے ارکان اور اتحادیوں کی جانب سے اجتماعی استعفے دئیے جائیں۔

استعفوں سے نئی حکومت بحران سے دوچار ہو جائے گی۔ذرائع کے مطابق اتنی سیٹوں پر الیکشن کرانا مشکل ہو گا ، یہی مشق پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بھی بیک وقت کی جائے گی کیوں کہ وزیراعظم یہ سمجھتے ہیں کہ فوری طور پر الیکشن میں جانا ان کے لیے سود مند ثابت ہو گا ، یہاں واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ارکان کی تعداد 155 ہے جب کہ قومی اسمبلی 342 نشستوں پر مشتمل ہے۔
گذشتہ روز وزیراعظم نے انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ ہمارے جو لوگ بھاگ گئے ہیں اگر یہ آجائیں تو ہم حکومت نہیں چلا سکتے، بے شک ہمیں اکثریت مل بھی جائے، اگر ہم عدم اعتماد میں کامیاب ہوجاتے ہیں توپاکستان کیلئے اچھا ہوگا ہم الیکشن میں چلے جائیں اور دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا،یہ پلندا اکٹھا ہوکر حکومت کیسے چلائیں گے؟فضل الرحمان کو صدر،شہباز شریف وزیراعظم اور مریم ، بلاول کوبھی کچھ بنادیں گے، یہ ملک کیسے چلے گا، بندربانٹ ہورہی ہے۔

Recent Posts

بچیاں ہمارے مستقبل کی بنیاد ہیں: شیری رحمٰن

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ بچیاں…

1 min ago

مریم نواز کے مافیا کہنے سے کاشتکاروں کو بہت دکھ ہوا: خالد محمود کھوکھر

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کسان اتحاد کے صدر خالد محمود کھوکھر کا کہنا ہے کہ مریم…

18 mins ago

پاکستان میں آن لائن،ڈیجیٹل مالی لین دین میں اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان میں آن لائن اور ڈیجیٹل مالی لین دین کے رجحان میں اضافہ ہوگیا…

55 mins ago

عمران خان کی بہن سے ملاقات پر پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی…

1 hour ago

پیٹرول پمپس، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا منافع مزید بڑھانے کی سمری تیار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرول پمپس اور آئل مارکیٹنگ…

1 hour ago

ایف بی آر کا غیر منقولہ جائیداد کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے غیر منقولہ جائیداد…

2 hours ago