(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ سارہ علی خان نے اپنے والدین سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی طلاق کے بارے میں بڑا انکشاف کردیا اور بتایا کہ یہ دونوں ساتھ میں خوش نہیں تھے۔
واضح رہے کہ سارہ علی خان اپنے والد سیف علی خان اور والدہ امریتا سنگھ کو یکساں اہمیت دیتی ہیں، جن کی 2004 میں طلاق ہوئی تھی۔
والدین کی طلاق کے بعد سارہ علی خان نے اپنی زندگی کا زیادہ تر وقت والدہ امریتا سنگھ کے ساتھ گزارا، یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی زندگی کے اہم فیصلوں میں انھیں والد سے پہلے شامل کرتی ہیں۔
حرا مانی نے کرینہ کپور کو’ کیوٹ ‘قرار دے دیا
والدین کی طلاق پر سارہ کبھی بات نہیں کرتی اور شاذونادر ہی وہ اس پر تبصرہ کرتی ہیں۔
تاہم ایک پروگرام میں شرکت کے دوران اس پر لب کشائی کرتے ہوئے یوں کہا تھا کہ “آپ کے پاس دو آپشنز ہیں، یا آپ ایک ہی چھت کے نیچے رہیں جہاں دونوں ہی خوش نہ ہوں، یا پھر علیحدہ ہوجائیں اور خوش رہیں۔”
انھوں نے کہا کہ میں اپنی والدہ کے ساتھ رہتی ہوں، وہ میرے بہترین ساتھی و دوست ہیں اس کا مطلب ہے کہ وہ میرے لیے سب کچھ ہیں۔
ساتھ میں سارہ نے والد سیف علی خان سے متعلق کہا کہ والد میرے لیے ہر وقت فون پر موجود رہتے ہیں، میں ان سے ہر اس لمحے ملاقات کر سکتی ہوں جب میں چاہوں۔
سارہ علی خان کی نئی ویڈیو نے مداحوں کو پریشان کردیا
سارہ کا کہنا تھا کہ میرا نہیں خیال کہ جب دونوں ساتھ میں تھے تو خوش تھے، اسی لیے مجھے لگتا ہے کہ اُس لمحے ان کا علیحدہ ہوجانا ہی بہترین فیصلہ تھا۔
انھوں نے والدین کے بارے میں یہ بھی کہا کہ دونوں اپنی اپنی دنیا اور زندگیوں میں خوش ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ دونوں کے بچے بھی خوش ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم ساتھ رہنے پر جتنا خوش ہوتے، علیحدہ ہونے میں اس سے بھی زیادہ خوش ہیں، لہٰذا جو کچھ بھی ہوتا ہے اس کے پیچھے کوئی نہ کوئی وجہ ہوتی ہے۔
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…
گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکارہ مشی خان نے ٹک ٹاکرز سمیت عام خواتین اور لڑکیوں کو مشورہ…