چوہدری سرور کو کیوں ہٹایا گیا ؟ عبدالعلیم خان نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے منحرف رہنما علیم خان نے کہاہے کہ چوہدری سرور کو اس لیے ہٹایا گیا کیونکہ وہ لوگ ڈپٹی سپیکر کو ہٹانا چاہتے تھے ، ڈپٹی سپیکر آئین کے مطابق فیصلے کرتے ہیں ۔

تحریک انصاف کے منحرف رکن عبدالعلیم خان بھی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اسمبلی پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے صحافیوں سے مختصر گفتگو کی اور انکشاف کیا کہ چوہدری سرور کو اس لیے ہٹایا گیا کیونکہ وہ لوگ ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی کو ہٹانا چاہتے تھے ، ڈپٹی سپیکر آئین کے مطابق فیصلے کرتے ہیں ، یہ چاہ رہے تھے کہ ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کے ذریعے الیکشن نہ ہو ۔

علیم خان کا کہناتھا کہ جو پاکستان کیلئے بہتر ہو گا اسے ہی ووٹ دیں گے ، انشاءاللہ فتح ہو لینے دیں پھر اپنا لائحہ عمل بتاتے ہیں ۔ علیم خان کا کہناتھا کہ گورنر چوہدری سرور میرے دوست ہیں اور رابطے میں ہیں، میرے ساتھ تو وہ بھی رابطے میں ہیں جوعمران خان کے لیفٹ اور رائٹ میں بیٹھے ہوئے ہیں ۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

3 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

4 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

4 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

4 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

5 hours ago