شہبازشریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد دیں گے ؟ صحافی کے سوال پر فواد چودھری کا ایسا جواب جس کی شاید کسی کو توقع نہ تھی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر کارروائی سے قبل وزیرا طلاعات فواد چودھری بھی اسمبلی میں پہنچ گئے جہاں انہوں نے میڈیا کے سوالات کے مختصر جوابات بھی دیئے .

ایک صحافی نے سوال کیا کہ "شہبازشریف کو مبارکباد دیں گے ،ا گر وہ وزیراعظم بن جاتے ہیں تو ؟" اس پر فواد چودھری کاکہناتھاکہ "کئی لوگ ایسے ہیں جنہوں نے شیروانیاں سلوائی ہیں لیکن انہیں پاجامے نہیں ملے، سرپرائز ابھی تو آئے ہی نہیں " .

"پراعتماد ہونے اور پیچھے کی کہانی "کےبارے میں سوال کے جواب میں فواد چودھری کا کہناتھاکہ " ابھی آرہے ہیں ، دیکھتے ہیں کہانی تو کھلے گی " . اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک فیملی ٹی ٹیز میں ملوث ہے ، باپ وزیراعظم اور بیٹا وزیراعلیٰ کا خواب دیکھ رہا ہے .

. .

متعلقہ خبریں