کسی پر ہاتھ نہیں اٹھانا ، املاک کو نقصان نہیں پہنچانا ، شاہ محمود قریشی کی کارکنوں کو تلقین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر خارجہ اور وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کارکنوں کو تلقین کرتے ہوئے کہا کی کسی پر ہاتھ نہیں اٹھانا ، املاک کو نقصان نہیں پہنچانا ، قانون ہاتھ میں نہیں لینا .

پارلیمنٹ ہاؤ س کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپوزیشن کا سازشی ٹولہ جو کر رہاہے  کیا اس کی آئین میں گنجائش ہے ؟، اخلاقیات میں گنجائش ہے ؟ یا یہ سب ملک کے مفاد میں ہے ؟،  کیا یہ سب ملک  کی منتخب حکومت اور جمہوریت کے مفاد میں ہے ؟ .

 ملک انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے ، ایک طرف ملک میں بھارتی میزائل 124 کلو میٹر اندر آکر گرتا ہے ، دوسری جانب  افغانستان کی صورتحال انتہائی نازک ہے ،  دنیا میں تیل اور گندم کی قیمتیں  چڑھ رہی ہیں  اور اپوزیشن کا ٹولہ کرسی کے لالچ اور نیب کیسز میں خوفزدہ ہو کر ملک کو داؤ پر لگا رہا ہے .

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تین کے ٹولے میں کوئی نظریاتی مماثلت نہیں ، ان کا نظری ، منشور ، آئین  کچھ نہیں  ملتا ، ان کی منزل صرف عمران خان کے خلاف سازش کرنا ہے ، آئین کے خلاف سازش ہے ، جمہوری نظام کے خلاف سازش ہے  اس پر قوم خاموش نہیں رہے گی ،  27 مارچ کو لاکھوں کی تعداد میں لوگ نکلے ، کراچی میں  لوگ   نکلے ، آج بھی تھر میں  احتجاج ہونے جا رہا ہے ، میں اپنے کارکنوں سے استدعا کرتا ہوں   کہ قانون ہاتھ میں نہیں لینا ،  بطور وائس چیئرمین  پی ٹی آئی  کہتا ہوں کہ کسی پر ہاتھ نہیں اٹھانا اور قانون ہاتھ میں نہیں لینا ، صرف احتجاج کرنا ہے ، پاکستان کی عظمت اور خود مختاری کیلئے آواز بلند کرنی ہے ، تصادم نہیں کرنا .  

. .

متعلقہ خبریں