کسی پر ہاتھ نہیں اٹھانا ، املاک کو نقصان نہیں پہنچانا ، شاہ محمود قریشی کی کارکنوں کو تلقین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر خارجہ اور وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کارکنوں کو تلقین کرتے ہوئے کہا کی کسی پر ہاتھ نہیں اٹھانا ، املاک کو نقصان نہیں پہنچانا ، قانون ہاتھ میں نہیں لینا۔

پارلیمنٹ ہاؤ س کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپوزیشن کا سازشی ٹولہ جو کر رہاہے  کیا اس کی آئین میں گنجائش ہے ؟، اخلاقیات میں گنجائش ہے ؟ یا یہ سب ملک کے مفاد میں ہے ؟،  کیا یہ سب ملک  کی منتخب حکومت اور جمہوریت کے مفاد میں ہے ؟۔  ملک انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے ، ایک طرف ملک میں بھارتی میزائل 124 کلو میٹر اندر آکر گرتا ہے ، دوسری جانب  افغانستان کی صورتحال انتہائی نازک ہے ،  دنیا میں تیل اور گندم کی قیمتیں  چڑھ رہی ہیں  اور اپوزیشن کا ٹولہ کرسی کے لالچ اور نیب کیسز میں خوفزدہ ہو کر ملک کو داؤ پر لگا رہا ہے ۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تین کے ٹولے میں کوئی نظریاتی مماثلت نہیں ، ان کا نظری ، منشور ، آئین  کچھ نہیں  ملتا ، ان کی منزل صرف عمران خان کے خلاف سازش کرنا ہے ، آئین کے خلاف سازش ہے ، جمہوری نظام کے خلاف سازش ہے  اس پر قوم خاموش نہیں رہے گی ،  27 مارچ کو لاکھوں کی تعداد میں لوگ نکلے ، کراچی میں  لوگ   نکلے ، آج بھی تھر میں  احتجاج ہونے جا رہا ہے ، میں اپنے کارکنوں سے استدعا کرتا ہوں   کہ قانون ہاتھ میں نہیں لینا ،  بطور وائس چیئرمین  پی ٹی آئی  کہتا ہوں کہ کسی پر ہاتھ نہیں اٹھانا اور قانون ہاتھ میں نہیں لینا ، صرف احتجاج کرنا ہے ، پاکستان کی عظمت اور خود مختاری کیلئے آواز بلند کرنی ہے ، تصادم نہیں کرنا ۔ 

Recent Posts

15 اکتوبر کا احتجاج منسوخ کرانے کی کوشش، حکومت آج عمران سے ملاقات کی اجازت دے سکتی ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کا کل (15اکتوبر) کا ڈی چوک پر احتجاج منسوخ…

2 mins ago

آریان خان نے میری نجی ویڈیوز لیک کرنیکی دھمکی دی تھی : اننیا پانڈے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ اننیا پانڈے نے انکشاف کیا ہے کہ کنگ شاہ…

22 mins ago

کراچی : شاہ فیصل پل سے باپ بیٹا اغوا، ملزمان پیسے چھیننے کے بعد گولی مار کر فرار ہوگئے

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں نیشنل ہائی وے پر رزاق آباد کے قریب اغواکاروں کی فائرنگ…

37 mins ago

شرجیل انعام میمن کو بطور وزیر کتنی تنخواہ ملتی ہے اور سالانہ آمدنی کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سندھ کے سینئر وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی( پی پی ) کے…

49 mins ago

ورلڈکپ کو سیاست کا آغاز اور فیض،عمران کے انقلاب کو سیاست کا عروج سمجھنے والوں کیلئے تاریخ ناگوار ہے : بلاول

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کا…

58 mins ago

پی ٹی آئی عمران خان سے سیاسی ملاقات کیلئے سہولت کاری چاہتی ہے اس لئے بلیک میل کررہی ہے: خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف کا…

1 hour ago