اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کر دیا ، عمران خان نے کہا کہ میں نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے تجویز صدر پاکستان عارف علوی کو بھجوا دی ہے۔
قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہناتھا کہ میں اپنی پوری قوم کو مبارک با د دینا چاہتاہوں قومی اسمبلی کے سپیکر نے غیر ملکی سازش کے تحت پلان کی گئی عدم اعتماد کی تحریک کو اپنے آئنی اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے مسترد کر دیاہے ۔مجھے کل سے اتنے لوگ پیغام دے رہے تھے کہ پریشان ہیں کہ یہ کیا ہو رہاہے ، ساری قوم کے سامنے غداری ہو رہی تھی ، سازش ہو رہی تھی ، میں ان کو پیغام دینا چاہتاہوں کہ گھبرانا نہیں ہے ، اللہ اس قوم کو دیکھ رہاہے ، 27 رمضان کو پاکستان وجود میں آیا تھا ، اس طرح کی سازش یہ قوم کامیاب نہیں ہونے دے گی ، سپیکر نے اپنی آئینی طاقت استعمال کرتے ہوئے جو فیصلہ کیا ہے اس کے بعد میں نے ابھی سے صدر کو اسمبلی تحلیل کرنے کی سفارش کر دی ہے ، جمہوریت میں عوام کے پاس جائیں، عوام فیصلہ کریں کہ وہ کس کو چاہتے ہیں۔
تحریک انصاف اورعالمی لابی کا 46 ممبران کانگرس سے صدر بائیڈن کو ایک اور خط…
پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…
پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی باضابطہ درخواست واشنگٹن(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے حمایتیوں…
ساس کو شکوہ تھا کہ اس کا بیٹا بیوی سے بہت محبت کرتا تھا اور…
نیپرا بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے سی پی پی اے کی درخواست پر…