کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ماہ رمضان کے دوران گرانفروشی کے تدارک سے متعلق احکامات جاری کردیئے . یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے پرائس کنٹرول کمیٹی اور ضلعی انتظامیہ کو رمضان المبارک کے دوران گران فروشی کے ہرممکن تدارک کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان کے دوران گراں فرشوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے .
انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول کمیٹی اور ضلعی انتظامیہ نرخ ناموں پر من وعن عملدرآمد کو یقینی بنائیںاور بابرکت مہینے کے دوران عوام کی ریلیف کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے . انہوں نے کہا کہ گرانفروش کے خلاف ملنے والی شکایات پر فوری کاروائی عمل میں لائی جائے . انہوں نے کہا کہ امید ہے تاجربرادی نرخ ناموں پر عملدرآمد اور گرانفروشوں کے خلاف حکومت کا بھرپور ساتھ دیگی
. .