کوئٹہ، رمضان المبارک کیلئے 15سو سے زائد سیکورٹی اہلکار تعینات

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں رمضان المبارک کیلئے 15سو سے زائد سیکورٹی اہلکار تعینات کردئےے گئے ہیں شہر کے 916مساجد ومدارس مین نماز تراویح ادا کی جائےگی جبکہ 45حساس مساجد اور مدارس پر ایف سی اہلکار تعینات ہونگے ،شہر کے 24مقامات پر24مستقل ناکے لگائے گئے ہیں . پولیس حکام کے مطابق رمضان المبارک کیلئے شہر بھر میں فورسز کے 1593 اہلکار تعینات کر دئیے گئے 4 ایس ایس پی اور 9 ڈی ایس پی سمیت 482 پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں بلوچستان کانسٹیبلری کے 300 اور ایگل اسکواڈ کے 422 اہلکار تعینات کیے گئے ہیںآر آر جی فورس کے 24 اے ٹی ایف کے 30 اور ایف سی کے 135 اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، شہر میں 916 مساجد اور مدارس میں نماز تراویح منعقد کی جائیگی شہر کے 45 حساس مساجد اور مدارس پر ایف سی کے اہلکار تعینات ہونگے شہر کی دیگر مساجد و مدارس پر پولیس کے اہلکار تعینات ہونگے،پولیس حکام کے مطابق مساجد مدارس کے اطراف میں پولس اور ایگل اسکواڈ گشت کرینگے،شہر کے 24 مقامات پر مستقل 24 ناکے لگائے گئے ہیں،شہر میں لگے مستقل ناکوں کی نگرانی ایس پی او ڈی اور ایس پی کرینگے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی نفری بڑھا دی گئی ہے مساجد پر واک تھرو گیٹ نصب کیے جائیںگے اہم مقامات پر آر آر جی اور اے ٹی ایف کی موبائل ٹیمیں گشت کرینگی .

. .

متعلقہ خبریں