کوئٹہ (قدرت روزنامہ)ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے رمضان المبارک کا چاند نظر آنے پر اہل اسلام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماہ صیام کی آمد مسرت کا پیغام لاتی ہے . رحمتوں اور برکتوں والا مہینہ ہم سب کیلئے باعث سعادت ہے .
انہوں نے کہا کہ ماہ صیام ایثار اور دوسروں کے احساس کا درس دیتا ہے اور ہمیں ماہ صیام میں اپنے اردگرد کم وسیلہ لوگوں کا خیال رکھنا چاہیئے . دوسروں کی ضرورتوں کا بھی اس طرح احساس کریں جس طرح ہم اپنی ضرورتوں کو محسوس کرتے ہیں . انہوں نے اپنے پیغام میں عوام سے اپیل کی کہ ملک و قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں .
. .