بھائیوں کا ٹیلیفونک رابطہ: واپس مت آئیں، شہباز، اپیل کردی ہے، نواز

(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا ٹیلی فون پر محمد نوازشریف سے رابطہ ہوا ہے . نوازشریف نے بتایا کہ ان کے وکلاء نے ہوم آفس کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی ہے .

اپیل میں طبی وجوہات اورعلاج کی بناءپر برطانیہ میں قیام کی وجوہات بیان کی گئی ہیں . شہبازشریف نے محمد نوازشریف سے اصرار کیا کہ وہ مکمل علاج اور ڈاکٹروں سے اجازت ملنے تک برطانیہ میں ہی قیام کریں . مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا کہ قوم اور پارٹی کو آپ کی صحت وسلامتی سب سے زیادہ عزیز اورمقدم ہے . پوری قوم اور پارٹی آپ کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہے . . .

متعلقہ خبریں