راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر نے موجودہ ملکی حالات سے مکمل لا تعلقی کا اظہار کردیا .
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر سے سوال کیا گیا کہ کیا آج کے اقدامات میں فوج کی رضا مندی شامل تھی جس پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایبسولیوٹلی ناٹ ، جو کچھ ہوا ادارے کا اس سے کوئی تعلق نہیں .
یاد رہے کہ اپوزیشن کی بھر پور تعداد قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کے حق میں ووٹ دینے کیلئے موجود تھی جبکہ حکومتی شخصیات بھی اسمبلی میں آئیں، سپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت اجلاس شروع ہو تو فوادچوہدری کو گفتگو کیلئے وقت دیا گیا ، فواد چوہدری اپنی نشست پر کھڑے ہوئے اور انہوں نے اپوزیشن کی جانب سے لائی گئی عدم اعتماد کی تحریک کے پیچھے غیر ملکی سازش قرار دیا اور اس آرٹیکل 5 کے تحت تحریک پیش کی ، سپیکر نے فواد چوہدری کی تحریک کو منظور کرتے ہوئے اپوزیشن کی عدم اعتماد کی تحریک کو آئین کے منافی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا اور رولنگ جاری کر دی ، سپیکر نے رولنگ کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا .
اس کے فوری بعد وزیر اعظم عمران خان کا چہرہ تمام ٹی وی چینلز پر چھا گیا اور وہ قوم سے خطاب کرنے آ ئے جس میں انہوں نے قومی اسمبلی کو تحلیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تجویز صدر مملکت کو بھجوا دی گئی ہے . چونکہ تحریک عدم اعتماد مستر د ہو چکی ہے اس لیے وزیراعظم کے پاس اختیار واپس آ گیا کہ وہ اسمبلی توڑنے کیلئے صدر کو تجویز بھیج سکتے ہیں تاہم اپوزیشن کی جانب سے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹانے کا فیصلہ کیا گیاہے .
. .