جو کچھ ہوا ادارے کا اس سے کوئی تعلق نہیں ، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر نے موجودہ ملکی حالات سے مکمل لا تعلقی کا اظہار کردیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز   کے مطابق  ڈی جی آئی ایس پی آر  سے سوال کیا گیا کہ کیا آج کے اقدامات میں فوج کی رضا مندی شامل تھی جس پر  ڈی جی آئی ایس پی آر نے دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایبسولیوٹلی ناٹ ،  جو کچھ ہوا ادارے کا اس سے کوئی تعلق نہیں ۔

یاد رہے کہ اپوزیشن کی بھر پور تعداد قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کے حق میں ووٹ دینے کیلئے موجود تھی جبکہ حکومتی شخصیات بھی اسمبلی میں آئیں، سپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت اجلاس شروع ہو تو فوادچوہدری کو گفتگو کیلئے وقت دیا گیا ، فواد چوہدری اپنی نشست پر کھڑے ہوئے اور انہوں نے اپوزیشن کی جانب سے لائی گئی عدم اعتماد کی تحریک کے پیچھے غیر ملکی سازش قرار دیا اور اس آرٹیکل 5 کے تحت تحریک پیش کی ، سپیکر نے فواد چوہدری کی تحریک کو منظور کرتے ہوئے اپوزیشن کی عدم اعتماد کی تحریک کو آئین کے منافی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا اور رولنگ جاری کر دی ، سپیکر نے رولنگ کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا ۔

 اس کے فوری بعد وزیر اعظم  عمران خان کا چہرہ تمام ٹی وی چینلز پر چھا گیا اور وہ قوم سے خطاب کرنے آ ئے جس میں انہوں نے قومی اسمبلی کو تحلیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تجویز صدر مملکت کو بھجوا دی گئی ہے ۔ چونکہ تحریک عدم اعتماد مستر د ہو چکی ہے اس لیے وزیراعظم کے پاس اختیار واپس آ گیا کہ وہ اسمبلی توڑنے کیلئے صدر کو تجویز بھیج سکتے ہیں تاہم اپوزیشن کی جانب سے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹانے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔

Recent Posts

اوگرا نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں، پیٹرولیم ڈیلرز کا منافع بڑھانے کی منظوری دیدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور پیٹرولیم…

34 mins ago

آئینی ترامیم میں جوڈیشل کمیشن کا اختیار اور فارمیشن واضح کی ہے: اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ آئینی ترامیم میں…

51 mins ago

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کا دکی واقعے پر فوری کارروائی کا حکم

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے دکی میں مزدوروں کے قتل کے واقعے…

1 hour ago

عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو، فلک جاوید کے شوہر نے سم فرنچائز سیل کرنا چیلنج کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو کے کیس کی ملزمہ فلک…

1 hour ago

بچیاں ہمارے مستقبل کی بنیاد ہیں: شیری رحمٰن

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ بچیاں…

2 hours ago

مریم نواز کے مافیا کہنے سے کاشتکاروں کو بہت دکھ ہوا: خالد محمود کھوکھر

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کسان اتحاد کے صدر خالد محمود کھوکھر کا کہنا ہے کہ مریم…

2 hours ago