سپریم کورٹ کے تالے کھول دئیے گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس سپریم کورٹ نے ساتھی ججز کو مشاور ت کیلئے بلالیا، نجی ٹی وی جیونیوزکے مطابق سپریم کورٹ کے تالے بھی کھول دئیے گئے ہیں،پیپلز پارٹی کے وکلا سپریم کورٹ پہنچ گئے ہیں،شہباز کھوسہ نے کہا ہے کہ وہ بلاول بھٹو اور نیئر بخاری کی جانب سے پٹیشن دائر کر رہے ہیں ، سینئر فاروق نائیک اور رضا ربانی پٹیشن تیار کر رہے ہیں، سپریم کورٹ نے فیصلہ کرنا ہے کہ آج سماعت ہوگی یا نہیں، دوسری جانب مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ ہم ساڑھے 3بجے آج سپریم کورٹ رجسٹرار آفس

پہنچیں گے ، علاوہ ازیں سپریم کور ٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر احسن بھون نے ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسترد کرنے کے عمل کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ یہ پارلیمانی نظام کے خلاف سازش ہے ،چیف جسٹس آف پاکستان معاملے پر فوری مداخلت کریں ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے غیر آئینی کام کیا گیا ہے ، یہ ملک کے ساتھ کھلواڑ کررہے ہیں اور انارکی پیدا کر نے کی کوشش کررہے ہیں،ان پر آرٹیکل چھ لگنا چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ میری چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی کہ وہ فوری مداخلت کریں ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان اس صورتحال کے ذمہ دار تو ہیں اگر صورتحال سے نہ نکلیں توسب ذمہ دار ہونگے ۔ انہوں نے کہاکہ تاریخ ان لوگوں کو معاف نہیں کریگی ، یہ پارلیمانی جمہوری نظام کے خلاف سازش ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جس طرح صورتحال پیدا کی گئی ہے ایسا تو یونین کی سطح پر نہیں ہوتا ۔ انہوں نے کہاکہ پاک فوج بھی بڑا صبر کر کے بیٹھی ہوئی ہے ، ہم سب نے ملک کو بچانا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کا عہدے پر مزید رہنے کا جواز نہیں ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ ہماری درخواست پہلے ہی سپریم کورٹ کے پاس ہے اور اس معاملے پر بھی سپریم کورٹ سے رجوع کرینگے ، چیف جسٹس نے فوری ایکشن نہ لیا تو دیر ہو جائیگی ۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی 9 مئی کے حوالے سے ویڈیوز موجود ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

میرا مطالبہ ہے کہ 9 مئی کے مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے…

51 mins ago

کون سے اسلامی ملک کی ایئرلائنز تاحال اسرائیلی ایئرپورٹ پر اتر رہی ہیں؟

واحد ایئر لائنز ہے جو اسرائیل کو بیرونی دنیا سے جوڑے ہوئے ہے اور سروس…

1 hour ago

احتجاج کی کال ملک کو ڈی ریل کرنےکی کوشش ہے، یہ کامیاب نہیں ہوں گے،نواز شریف

نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے روانہ لندن (قدرت روزنامہ)نواز…

1 hour ago

واٹس ایپ پر ڈیلیٹ ہونے والی چیٹ کو واپس کیسے لایا جائے؟ طریقہ جانئے

خوش قسمتی سے ڈیلیٹ کیے گئے واٹس ایپ چیٹس کو بآسانی بحال کیا جا سکتا…

1 hour ago

تحریک انصاف کے امریکی حمایتیوں کا ایک اور یوٹرن!

تحریک انصاف اورعالمی لابی کا 46 ممبران کانگرس سے صدر بائیڈن کو ایک اور خط…

2 hours ago

دوسرا ٹی ٹوینٹی، آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیدی

پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…

2 hours ago