چیف جسٹس اور ججز سپریم کورٹ پہنچ گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال اپنے ساتھی ججز کے ہمراہ سپریم کورٹ پہنچ گئے ، نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق عدالتی عملہ بھی سپریم کورٹ پہنچنا شروع ہوگیا ہے ، چیف جسٹس فائل ہونیوالی درخواستوں کا جائزہ لیں گے . دوسری جانب ماہر قانون سلمان اکرم راجہ نے کہاہے کہ ڈپٹی اسپیکر نے آئینی عمل مکمل نہیں ہونے دیا .

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ اگر عدالت مداخلت کر ے تو صدر کو اسمبلیاں توڑنے کی ایڈوائس مسترد کی جاسکتی ہے . انہوںنے کہاکہ میری نظر میں اسپیکر کی رولنگ غیر آئینی ہے .

سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ اگر عدالت سمجھتی ہے اسپیکر کا عمل غیر آئینی ہے تو تحریک عدم اعتماد اسی طرح رہے گی . انہوںنے کہاکہ عدالت یہ بھی قرار دے سکتی ہے کہ مسئلہ کا حل الیکشن ہے . علاوہ ازیں سپریم کور ٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر احسن بھون نے ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسترد کرنے کے عمل کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ یہ پارلیمانی نظام کے خلاف سازش ہے ،چیف جسٹس آف پاکستان معاملے پر فوری مداخلت کریں . نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے غیر آئینی کام کیا گیا ہے ، یہ ملک کے ساتھ کھلواڑ کررہے ہیں اور انارکی پیدا کر نے کی کوشش کررہے ہیں،ان پر آرٹیکل چھ لگنا چاہیے . انہوں نے کہاکہ میری چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی کہ وہ فوری مداخلت کریں . انہوںنے کہاکہ عمران خان اس صورتحال کے ذمہ دار تو ہیں اگر صورتحال سے نہ نکلیں توسب ذمہ دار ہونگے . انہوں نے کہاکہ تاریخ ان لوگوں کو معاف نہیں کریگی ، یہ پارلیمانی جمہوری نظام کے خلاف سازش ہے . انہوں نے کہاکہ جس طرح صورتحال پیدا کی گئی ہے ایسا تو یونین کی سطح پر نہیں ہوتا . انہوں نے کہاکہ پاک فوج بھی بڑا صبر کر کے بیٹھی ہوئی ہے ، ہم سب نے ملک کو بچانا ہے . انہوں نے کہاکہ عمران خان کا عہدے پر مزید رہنے کا جواز نہیں . ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ ہماری درخواست پہلے ہی سپریم کورٹ کے پاس ہے اور اس معاملے پر بھی سپریم کورٹ سے رجوع کرینگے ، چیف جسٹس نے فوری ایکشن نہ لیا تو دیر ہو جائیگی .

. .

متعلقہ خبریں