عامر لیاقت حسین کا تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سیاستدان اور ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین نے پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کر دیا . تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈرامہ ختم ہونے کے بعد کہنا چاہتا ہوں کہ وزیراعظم نے جو کچھ کیا ثابت ہوگیا کہ اپوزیشن جو کچھ کررہی تھی درست کررہی تھی .


عامر لیاقت نے کہا کہ میں تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں ، آئین سے کس نے انحراف کیا اور منحرف کون ہے؟ فیصلہ عدالت کرے گی .

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے عامر لیاقت حسین سمیت 17 منحرف اراکین کو پارلیمانی پارٹی کے واٹس ایپ گروپ سے نکال دیا تھا ، پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے 17 منحرف اراکین کو پارلیمانی پارٹی گروپ سے نکالا ہے .

پارلیمانی پارٹی کے واٹس ایپ گروپ سے نکالنے والوں میں ڈاکٹر عامر لیاقت، جویرہ ظفر، فرخ الطاف، سمیع گیلانی، سید مبین عالم، عاصم نذیر، احمد حسن دیہڑ، عبدالغفار وٹو، ریاض مزاری، امجد فاروق کھوسہ، عامر گوپانگ، نواب شیر وسیر، افضل ڈھانڈلہ، نزہت پٹھان، وجہیہ قمر، رمیش کمار، باسط بخاری، راجہ ریاض اور رانا قاسم نون شامل ہیں .

گزشتہ روز ہی پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسن کی طبعیت ناساز ہو گئی جس کے باعث انہیں اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل کیا گیا ، عامر لیاقت حسین کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عامر لیاقت کو دل کی تکلیف کے باعث ایمرجنسی لے جایا گیا ہے ، عامر لیاقت نے ٹویٹ میں مزید بتایا کہ ان کی طبعیت کا سن کر وزیراعظم نے اظہارِ تشویش کیا ہے اور ڈاکٹرز کو توجہ دینے کی بھی ہدایت کی ، عامر لیاقت نے اسپتال میں موجود اراکین سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیراعظم سے ملنے ضرور جائیں گے ، عامر لیاقت اپنی تصاویر بھی شئیر کیں جن میں وہ اسپتال میں بیڈ پر لیٹے ہوئے ہیں اور ان کا علاج جاری ہے .

. .

متعلقہ خبریں