تحریک عدم اعتماد پر قومی اسمبلی کی کارروائی، نواز شریف کا ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اقتدار کی ہوس میں ڈوبے ہوۓ جنونی شخص نے آج آئین کو پاؤں تلے روندا، اپنی انا کو ملک اور قوم پر مقدم رکھنے والے عمران خان اور اس سازش میں ملوث تمام سازشی کردار سنگین غداری کے مجرم ہیں جن پر آرٹیکل 6 کا اطلاق ہوتا ہے، تحریک عدم اعتماد پر قومی اسمبلی کی کارروائی پر نواز شریف کا ردعمل- تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھاکہ اقتدار کی ہوس میں ڈوبے ہوۓ جنونی شخص نے آج آئین کو پاؤں تلے روندا۔
انہوں نے کہا کہ اپنی انا کو ملک اور قوم پر مقدم رکھنے والے عمران خان اور اس سازش میں ملوث تمام سازشی کردار سنگین غداری کے مجرم ہیں جن پر آرٹیکل 6 کا اطلاق ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ پاکستان کے ساتھ زیادتی اور آئین کی بے حرمتی کا حساب لیا جائے گا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کیخلاف آج تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونی تھی تاہم ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک کو آئین کے خلاف قرار دے کر مسترد کردیا جس کے بعد وزیراعظم نے قوم سے خطاب میں کہا کہ انہوں نے صدر کو اسمبلی تحلیل کرنے کا کہہ دیا ہے قوم الیکشن کی تیاری کرے۔
عمران خان کے خطاب کے بعد صدر عارف علوی نے قومی اسمبلی تحلیل کردی تاہم اپوزیشن نے اس سارے عمل کو غیر آئینی قرار دیا اور اسمبلی کے اندر ہی دھرنا دے دیا۔ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ غیر آئینی ہے، عدم اعتماد کیلئے بلایا گیا اجلاس ووٹنگ تک ملتوی نہیں کیا جا سکتا اور ووٹنگ تک اسمبلی کو نہیں توڑا جا سکتا، دوسری جانب غیرملکی فارن فنڈنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) وکیل شاہ خاور نے بھی حکومتی اقدامات کو خلاف قانون قرار دے دیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن و معروف قانون دان حامد خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کوآئین کے مطابق تشریح کرنی پڑے گی۔ ان کا کہنا تھاکہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ غیر آئینی ہے، عدم اعتماد کیلئے بلایا گیا اجلاس ووٹنگ تک ملتوی نہیں کیاجاسکتا اورووٹنگ تک اسمبلی کو نہیں توڑا جا سکتا۔ حامد خان کا کہنا تھاکہ آج ڈپٹی اسپیکراوروزیراعظم کےاقدامات غیرآئینی ہیں، قانون کی شقوں کے تحت ایکشن لیے جاسکتے ہیں، آئین سے انحراف کیا گیا ہے۔
دوسری جانب ماہر قانون اور پارٹی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کے وکیل شاہ خاور ایڈووکیٹ نے بھی آج حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات کو خلاف قانون قرار دیا ہے۔ اس کے علاوہ سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر کے مطابق ڈپٹی اسپیکر اور وزیر اعظم، دونوں کے اقدامات خلاف آئین ہیں۔ تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کیسا لگا سرپرائز ، کسی صورت بھی غداری کی اجازت نہیں دیں گے۔
فرخ حبیب نے اپنے ایک ٹویٹ اور پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز جس سرپرائز دینے کا کہا تھا یہ سرپرائز پلس ہے، بیرونی قوت کے اشارے پر سازش کے تحت حکومت گرانا آئین کے منافی ہے اور ڈپٹی اسپیکر نے اس غیر ائینی اقدام کے تحت عدم اعتماد کی تحریک کو مسترد کرکے سازش کو ناکام بنا دیا ہے۔ وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ اس سرپرائز سے غدار پریشان اور عوام نہال ہو گئے ہیں۔

Recent Posts

تہجد کی نماز نے زندگی بدل دی، ادکارہ ریشم

لاہور(قدرت روزنامہ) اداکارہ ریشم کا کہنا ہے کہ تہجد کی نماز نے ان کی زندگی…

1 min ago

لاہور، گلبرگ میں نجی کالج کی طالبہ کو سیکیورٹی گاڑی نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور گلبرگ میں نجی کالج کی طالبہ کو سکیورٹی گارڈ نے مبینہ زیادتی…

3 mins ago

ورلڈ کلچر فیسٹیول: 18 ویں روز 12 ڈانس گروپس کی شاندار پرفارمنس

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی آرٹس کونسل میں 38 روزہ عالمی ثقافتی میلہ پوری آب وتاب سے…

11 mins ago

کراچی: ڈینگی، ملیریا، چکن گونیا اور وائرل انفیکشن کے مریضوں میں اضافہ

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں ڈینگی، ملیریا، چکن گونیا اور وائرل انفیکشن کے مریضوں میں اضافہ…

21 mins ago

اچھی پچز تیار ہوئیں ناکھلاڑیوں کی فٹنس بہتر ہوئی، چیئرمین پی سی بی کی زیرصدارت اجلاس کی اندرونی کہانی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس…

29 mins ago

لاہور: گلبرگ میں نجی کالج کے سکیورٹی گارڈ کی طالبہ سے مبینہ زیادتی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور گلبرگ میں نجی کالج کی طالبہ کو سکیورٹی گارڈ نے مبینہ…

44 mins ago