فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی وکیل نے بھی حکومتی اقدامات کو خلاف قانون قرار دے دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ غیر آئینی ہے، عدم اعتماد کیلئے بلایا گیا اجلاس ووٹنگ تک ملتوی نہیں کیا جا سکتا اور ووٹنگ تک اسمبلی کو نہیں توڑا جا سکتا، فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی وکیل نے بھی حکومتی اقدامات کو خلاف قانون قرار دے دیا- تفصیلات کے مطابق غیرملکی فارن فنڈنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) وکیل شاہ خاور نے بھی حکومتی اقدامات کو خلاف قانون قرار دے دیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن و معروف قانون دان حامد خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کوآئین کے مطابق تشریح کرنی پڑے گی۔ ان کا کہنا تھاکہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ غیر آئینی ہے، عدم اعتماد کیلئے بلایا گیا اجلاس ووٹنگ تک ملتوی نہیں کیاجاسکتا اورووٹنگ تک اسمبلی کو نہیں توڑا جا سکتا۔

حامد خان کا کہنا تھاکہ آج ڈپٹی اسپیکراوروزیراعظم کےاقدامات غیرآئینی ہیں، قانون کی شقوں کے تحت ایکشن لیے جاسکتے ہیں، آئین سے انحراف کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ماہر قانون اور پارٹی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کے وکیل شاہ خاور ایڈووکیٹ نے بھی آج حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات کو خلاف قانون قرار دیا ہے۔ اس کے علاوہ سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر کے مطابق ڈپٹی اسپیکر اور وزیر اعظم، دونوں کے اقدامات خلاف آئین ہیں۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کیسا لگا سرپرائز ، کسی صورت بھی غداری کی اجازت نہیں دیں گے۔
فرخ حبیب نے اپنے ایک ٹویٹ اور پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز جس سرپرائز دینے کا کہا تھا یہ سرپرائز پلس ہے، بیرونی قوت کے اشارے پر سازش کے تحت حکومت گرانا آئین کے منافی ہے اور ڈپٹی اسپیکر نے اس غیر ائینی اقدام کے تحت عدم اعتماد کی تحریک کو مسترد کرکے سازش کو ناکام بنا دیا ہے۔ وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ اس سرپرائز سے غدار پریشان اور عوام نہال ہو گئے ہیں۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی 9 مئی کے حوالے سے ویڈیوز موجود ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

میرا مطالبہ ہے کہ 9 مئی کے مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے…

2 hours ago

کون سے اسلامی ملک کی ایئرلائنز تاحال اسرائیلی ایئرپورٹ پر اتر رہی ہیں؟

واحد ایئر لائنز ہے جو اسرائیل کو بیرونی دنیا سے جوڑے ہوئے ہے اور سروس…

2 hours ago

احتجاج کی کال ملک کو ڈی ریل کرنےکی کوشش ہے، یہ کامیاب نہیں ہوں گے،نواز شریف

نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے روانہ لندن (قدرت روزنامہ)نواز…

2 hours ago

واٹس ایپ پر ڈیلیٹ ہونے والی چیٹ کو واپس کیسے لایا جائے؟ طریقہ جانئے

خوش قسمتی سے ڈیلیٹ کیے گئے واٹس ایپ چیٹس کو بآسانی بحال کیا جا سکتا…

2 hours ago

تحریک انصاف کے امریکی حمایتیوں کا ایک اور یوٹرن!

تحریک انصاف اورعالمی لابی کا 46 ممبران کانگرس سے صدر بائیڈن کو ایک اور خط…

3 hours ago

دوسرا ٹی ٹوینٹی، آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیدی

پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…

3 hours ago