پاکستان کی بدلتی سیاسی صورتحال ترکی کا ردعمل بھی سامنے آگیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں تحریک عدم اعتماد کے تناظر میں سیاسی صورت حال پر ترکی نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو فون کر کے تشویش کا اظہار کیا ۔ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ مجھے ابھی ترکی کے وزیر خارجہ کا فون آیا، انھوں نے موجودہ صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا، وہ کہتے ہیں وزیر اعظم عمران خان کو مدت پوری کرنی چاہیے۔شاہ محمود نے کہا کہ انھوں نے ترکی کی تشویش اور جذبات کو وزیر اعظم تک بھی پہنچا دیا ہے، چین اور ترکی جیسے دوست صورت حال پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ترک وزیر

خارجہ نے تحریک عدم اعتماد کے بارے میں پوچھا تو انھیں بتایا کہ حکومت کی جانب سے اپنا دفاع کیا جا رہا ہے تاہم موجودہ صورت حال پر پاکستان کے دوست اور خیر خواہ ممالک کو فکر لاحق ہے۔انھوں نے بتایا کہ ترکی کے وزیر خارجہ نے اظہار یک جہتی کیا ہے، ترک وزیر خارجہ چاہتے ہیں پاکستان میں استحکام ہو اور دوستی بڑھے، ترک وزیر خارجہ صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں۔شاہ محمود نے کہا حکومت کی آئینی مدت پوری ہونی چاہیے، وزیر اعظم کو آگاہ کیا تو انھوں نے کہا ترک بھائیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

Recent Posts

ایل این جی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اوگرا نے لیکویفائیڈ نیچرل گیس (ایل این جی) کی قیمتوں میں کمی…

3 mins ago

آئینی ترامیم کا معاملہ:پی ٹی آئی اور جے یو آئی نے اپنا مسودہ پیش کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف،جمعیت علمائے اسلام، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن…

14 mins ago

چینی کے اضافی ذخائر سے 5 لاکھ ٹن برآمد کرنے کی اجازت دے دی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ای سی سی نے 5 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری…

18 mins ago

بلاول بھٹو کی فضل الرحمان سے ملاقات،مجوزہ آئینی ترامیم پر مشاورت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے جمعیت علمائے اسلام کے امیر…

25 mins ago

تجاویز قبول کی جائیں تو مناسب مسودے پر اتفاق کرسکتے ہیں،مولانافضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے…

29 mins ago

چیف جسٹس کی سرکاری خرچ پر الوداعی ڈنر لینے سے معذرت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے سرکاری خرچ پر الوداعی ڈنر لینے سے…

32 mins ago