جب تک عدالت کا فیصلہ آئےگا الیکشن کے دن آچکے ہوں گے، شیخ رشید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ میں اسپیکر کی رولنگ کو چیلنج نہیں کیا جاسکتا، جب تک عدالت کا فیصلہ آئےگا الیکشن کے دن آچکے ہوں گے, سلیکٹڈ کا طعنہ دینے والوں کی اچکنیں نیکروں میں بدل گئی ہیں، عوام میں جائیں مقابلہ کریں، وزیر داخلہ شیخ رشید کو اپوزیشن کو مشورہ- تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہےکہ سپریم کورٹ یا کسی بھی عدالت جائیں اسپیکر کی رولنگ کو چیلنج نہیں کیا جاسکتا، جب تک عدالت کا فیصلہ آئےگا الیکشن کے دن آچکے ہوں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ اور الیکٹڈ کا طعنہ دینے والوں کی اچکنیں نیکروں میں بدل گئی ہیں، عوام میں جائیں مقابلہ کریں، الیکشن شفاف ہوں گے اور بغیر مشینوں کے ہوں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایک ماہ سےکہہ رہا تھا کہ چیری بلاسم والوں کی اچکنیں نیکریں بنیں گی، خود تو یہ اس قابل نہیں رہ گئےکہ اپنے حلقوں میں جا سکیں، یہ جو انہوں نے 18، 18 کروڑ روپے لیا یہ پناہ گاہوں کو دے دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نئے الیکشن کے لیے میں دو مہینے سے رو رہا ہوں، میں تو ایمرجنسی کی بات کرتا تھا، وزیراعطم نے مسترد کردی،میں نے گورنر راج کی بھی بات کی تھی، سوچ بچار کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ انتخاب کا راستہ اختیار کیا جائے۔ انہوں نےکہا کہ اپوزیشن نے عمران خان کو مقبول بنا دیا ہے، حلقے میں جاتے ہیں تو لوگ وکٹری کانشان بناتے ہیں، خاص طور پر بھارت میں صف ماتم بچھ گئی ہے، وہاں کے 72 چینل صف ماتم کر رہے ہیں۔

دوسری جانب اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ جمہوریت کی بساط کو لپیٹنے کیلئے عمران خان نے ڈکٹیٹرز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فضل الرحمان نے کہا کہ ایجنڈے میں عدم اعتماد کی تحریک پر آپ ایک ایسے خط کو لا رہے ہیں جس کا اس سے کوئی تعلق نہیں، انہوں نے یہ اقدام کرکے بھاگنے کی کوشش کی ہے۔

فضل الرحمان نے مزید کہا کہ 1988میں بلوچستان اسمبلی کو توڑا گیا تھا، اگلے ہی دن ہم ہائیکورٹ گئے تھے ،عدالت نے اسمبلی بحال کردی تھی۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کی کارروائی آئین کے خلاف ہوئی ہے، ڈپٹی اسپیکر ایسی رولنگ دینے کے مجاز نہیں تھے، کیا یہ تھا وہ سرپرائز جو وہ قوم کو دینا چاہتے تھے؟ یہ وہ لوگ ہیں جو آئے بھی ناجائز طریقے سے تھے اور گئے بھی ناجائز طریقے سے ہیں، اب یہ ہارے ہوئے اور ہار سے بھاگے ہوئے لوگ ہیں۔

Recent Posts

کسی ٹک ٹاکر کی نازیبا ویڈیو اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر نہ کریں ، اداکارہ مشی خان کا مشورہ

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکارہ مشی خان نے ٹک ٹاکرز سمیت عام خواتین اور لڑکیوں کو مشورہ…

6 mins ago

جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس، شاہ محمود قریشی کو فرد جرم کے لیے 25 نومبر کو پیش کرنے کا حکم

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں فرد جرم…

9 mins ago

عمران خان کی رہائی کے لیے فوری بنیاد پر وکالت کی جائے، امریکی ارکان کانگریس کا بائیڈن کو خط

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکہ کے 46 ارکان کانگریس نے صدر جوبائیڈن کو خط لکھ دیا۔امریکی ارکان کانگریس…

26 mins ago

بلوچستان میں انتشار اور بد امنی پھیلانے والے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے: وزیر اعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ضلع قلات کے علاقے جوہان…

29 mins ago

پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی 9 مئی کے حوالے سے ویڈیوز موجود ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

میرا مطالبہ ہے کہ 9 مئی کے مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے…

3 hours ago

کون سے اسلامی ملک کی ایئرلائنز تاحال اسرائیلی ایئرپورٹ پر اتر رہی ہیں؟

واحد ایئر لائنز ہے جو اسرائیل کو بیرونی دنیا سے جوڑے ہوئے ہے اور سروس…

3 hours ago