چوہدری شجاعت کے صاحبزادے چوہدری سالک حسین بھی متحدہ اپوزیشن کو ووٹ ڈالنے آئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کے بیٹے اور بشیر چیمہ کی شہباز شریف سے ملاقات کے دلچسپ مناظر سامنے آئے ہیں . معروف صحافی حسن ایوب خان نے ٹویٹر پرکہا ہے کہ ’’آج کی سب سے بڑی بریکنگ نیوز یہ ہے کہ طارق بشیر چیمہ اور چوہدری سالک حسین اپوزیشن کے پاس پہنچ گئے تاکہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف ووٹ دیں .

اس حوالے سے معروف صحافی احتشام الحق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ق کے سربراہ شجاعت حسین کے بیٹے سالک چودھری بھی حکومت کو ووٹ نہیں دے رہے بلکہ وہ وزیراعظم

کیخلا ف ووٹ دینے کیلئے اسمبلی میں پہنچے تھے . واضح رہے کہ ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری نے تحریک عدم اعتماد مسترد کر دی ہے . ڈپٹی اسپیکر نے رولنگ دے دی ہے ، قرارداد آئین کے منافی ہے ، ڈپٹی اسپیکر نے تحریک مسترد کر تے ہوئے اجلاس ملتوی کر دیا . خیال ہے کہ صدر پاکستان عارف علوی نے قومی اسمبلی تحلیل کر دی . نجی ٹی وی دنیا کے مطابق صدر نے وزیراعظم عمران خان کی ایڈوائس پردستخط کرتے ہوئے قومی اسمبلی تحلیل کر دی ہے . دوسری جانب چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے ریاستی عہدیداروں کو کسی بھی ماورائے آئین اقدام سے روک دیا . ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی جانب سے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو بغیر ووٹنگ کے مسترد کیے جانے کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی صورت حال کے بعد چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے ازخود نوٹس لیا . چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے معاملے پر سماعت کی . بینچ میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اعجاز الاحسن شامل ہیں . سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے ریاستی عہدیداروں کو کسی بھی ماورائے آئین اقدام سے روک دیا اور کہا کہ سیاسی جماعتیں پر امن رہیں، کوئی ماورائے آئین اقدام نہ اٹھا یا جائے .

. .

متعلقہ خبریں