چوہدری شجاعت کے صاحبزادے چوہدری سالک حسین بھی متحدہ اپوزیشن کو ووٹ ڈالنے آئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کے بیٹے اور بشیر چیمہ کی شہباز شریف سے ملاقات کے دلچسپ مناظر سامنے آئے ہیں ۔ معروف صحافی حسن ایوب خان نے ٹویٹر پرکہا ہے کہ ’’آج کی سب سے بڑی بریکنگ نیوز یہ ہے کہ طارق بشیر چیمہ اور چوہدری سالک حسین اپوزیشن کے پاس پہنچ گئے تاکہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف ووٹ دیں۔اس حوالے سے معروف صحافی احتشام الحق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ق کے سربراہ شجاعت حسین کے بیٹے سالک چودھری بھی حکومت کو ووٹ نہیں دے رہے بلکہ وہ وزیراعظم

کیخلا ف ووٹ دینے کیلئے اسمبلی میں پہنچے تھے ۔ واضح رہے کہ ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری نے تحریک عدم اعتماد مسترد کر دی ہے ۔ ڈپٹی اسپیکر نے رولنگ دے دی ہے ، قرارداد آئین کے منافی ہے ، ڈپٹی اسپیکر نے تحریک مسترد کر تے ہوئے اجلاس ملتوی کر دیا ۔خیال ہے کہ صدر پاکستان عارف علوی نے قومی اسمبلی تحلیل کر دی ۔نجی ٹی وی دنیا کے مطابق صدر نے وزیراعظم عمران خان کی ایڈوائس پردستخط کرتے ہوئے قومی اسمبلی تحلیل کر دی ہے ۔ دوسری جانب چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے ریاستی عہدیداروں کو کسی بھی ماورائے آئین اقدام سے روک دیا۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی جانب سے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو بغیر ووٹنگ کے مسترد کیے جانے کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی صورت حال کے بعد چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے ازخود نوٹس لیا۔چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے معاملے پر سماعت کی۔ بینچ میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اعجاز الاحسن شامل ہیں۔سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے ریاستی عہدیداروں کو کسی بھی ماورائے آئین اقدام سے روک دیا اور کہا کہ سیاسی جماعتیں پر امن رہیں، کوئی ماورائے آئین اقدام نہ اٹھا یا جائے۔

Recent Posts

ایل این جی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اوگرا نے لیکویفائیڈ نیچرل گیس (ایل این جی) کی قیمتوں میں کمی…

4 mins ago

آئینی ترامیم کا معاملہ:پی ٹی آئی اور جے یو آئی نے اپنا مسودہ پیش کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف،جمعیت علمائے اسلام، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن…

15 mins ago

چینی کے اضافی ذخائر سے 5 لاکھ ٹن برآمد کرنے کی اجازت دے دی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ای سی سی نے 5 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری…

18 mins ago

بلاول بھٹو کی فضل الرحمان سے ملاقات،مجوزہ آئینی ترامیم پر مشاورت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے جمعیت علمائے اسلام کے امیر…

25 mins ago

تجاویز قبول کی جائیں تو مناسب مسودے پر اتفاق کرسکتے ہیں،مولانافضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے…

29 mins ago

چیف جسٹس کی سرکاری خرچ پر الوداعی ڈنر لینے سے معذرت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے سرکاری خرچ پر الوداعی ڈنر لینے سے…

32 mins ago