اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانا پارلیمانی ممبران کا آئینی حق ہے، بلوچستان بار کونسل

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین قاسم علی گاجزئی چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی ایوب ترین ممبران بار کونسل راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ اور امان اللہ کاکڑ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان غیر آئینی بحران کا متحمل نہیں ہوسکتا حکمران اپنی اقتدار کو طول دینے کیلئے ملک میں آئین بحران چاہتے ہیں اسپیکر کا اقدامات غیر آئینی ہے انہوں نے کہا کہ اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانا پارلیمانی ممبران کا آئینی حق ہے اور اسپیکر کو آئین کے دائرے اختیار میں رہ کر کام کرنا چاہیے نہ کہ غیر آئینی اقدامات کریں وزیر اعظم جو کہ اپنا آئینی حثیت کھو چکے ہیں وہ صدر کو اسمبلی توڑنے کا مشورہ نہیں دے سکتے نہ ہی صدر کو ایسا غیر آئینی اقدامات پر عمل کرنا چاہیے تھا موجودہ صورتحال کا بلوچستان بار کونسل باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے اور بلوچستان بار کونسل کسی بھی غیر آئینی اقدامات کے خلاف بھر پور احتجاج کریگی بیان میں مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس آف پاکستان اور سپریم کورٹ کو فوری طور پر اس غیر قانونی عمل کو روکنا چاہیے اور جمہوری عمل کو آگے بڑھنا چاہیے بیان میں کہا کہ بلوچستان بار کونسل ملک کے اندر غیر آئینی اقدامات کے خلاف کل 4 اپریل بروز سوموار کو بلوچستان بھر میں عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا جائیگا۔

Recent Posts

ایل این جی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اوگرا نے لیکویفائیڈ نیچرل گیس (ایل این جی) کی قیمتوں میں کمی…

8 mins ago

آئینی ترامیم کا معاملہ:پی ٹی آئی اور جے یو آئی نے اپنا مسودہ پیش کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف،جمعیت علمائے اسلام، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن…

20 mins ago

چینی کے اضافی ذخائر سے 5 لاکھ ٹن برآمد کرنے کی اجازت دے دی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ای سی سی نے 5 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری…

23 mins ago

بلاول بھٹو کی فضل الرحمان سے ملاقات،مجوزہ آئینی ترامیم پر مشاورت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے جمعیت علمائے اسلام کے امیر…

30 mins ago

تجاویز قبول کی جائیں تو مناسب مسودے پر اتفاق کرسکتے ہیں،مولانافضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے…

34 mins ago

چیف جسٹس کی سرکاری خرچ پر الوداعی ڈنر لینے سے معذرت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے سرکاری خرچ پر الوداعی ڈنر لینے سے…

37 mins ago