لورالائی (قدرت روزنامہ) پاکستان و مسلم لیگ (ن)کے مرکزی سینئر نا ئب صد سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہاہے کہ سابق وزیر اعظم عدم اعتماد کا سامنا کرنے سے گھبرا گئے اور اسمبلی میں پیش کردہ آئینی تحریک عدم اعتماد کو خلاف قانون قرار دیکر قومی اسمبلی کو توڑ دیا اور اجلاس ہی ملتوی کردیا اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر پر آرٹیکل سکس لاگو ہوتا ہے قانون کی حکمرانی کرنے والے سابق وزیر اعظم نے قانون کی دھجیاں اڑا دی ہیں، ملک میں آئینی بحران پیدا ہوگیا ہے غیر قانونی عمل کیخلاف سپریم کورٹ کے نوٹس سے انصاف کی فراہمی کی امید ہے . سپریم کورٹ عمران خان کے جانب سے صدر کو ارسال کردہ ایڈوائس جس میں قومی اسمبلی اور دیگر کو توڑنے کے حکم کو کینسل کریں کیونکہ وزیر اعظم کیخلاف جب تحریک عدم اعتماد پیش ہوجائے تو رائے شماری کرنے تک وہ غیر فعال ہوجاتے ہیں لہذا سپریم کورٹ ضرور قانون و آئین کے تحت اپنا اختیار استعمال کریگی .
انہوں نے کہا کہ ملک کے اٹارنی جنرل نے بھی وزیر اعظم کے تمام غیر قانونی اقدامات سے اختلاف کرتے ہوئے استعفٰی دیدیا ہے جبکہ گورنر پنجاب نے بھی آئین کی خلاف ورزی کو ماننے سے انکار کردیا جس پر انہیں بھی رات کی تاریکی میں فارغ کردیا . انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں انصاف کا نام و نشان نہیں ملک میں قانون انصاف و آئین کی بالادستی کے تمام نعرے جھوٹ ثابت ہوئے . انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی و معاشی بحران پیدا کرنے کے بھیانک نتائج سامنے آسکتے ہیں اس وقت ملک کی قومی سلامتی کوسابق زیر اعظم اور انکی کابینہ سے خطرات لاحق ہیں . انہوں نے کہا عمران خان امریکہ، یورپ اور یورپی یونین نے جنگ لڑ کر ملک کو عالمی دنیا میں تنہا کرنے کی سازش کر رہے ہیں جو کہ کسی صورت ملک کے مفاد میں نہیں ہے . انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ میں آخری وقت تک میچ جیتنے کی کوشش کرونگا لیکن وہ آخری وکٹ تک نہ کھیل سکے اور بھاگ گئے انہوں نے کہا کہ ملک کو ہر سطح پر نقصان پہنچا کر انہوں نے ملک سے بڑی زیادتی کی انہوں نے کہا کہ چار سال میں نا بے روزگار نوجوانوں کو روزگار دیا اور نہ ہی بے گھر افراد کو پچاس لاکھ افراد کو گھر بنا کر دیئے . انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو سی پیک سمیت ہر سطح پر نظر انداز کیا جس سے بلوچستان میں احساس محرومی میں بے حد اضافہ ہوا انہوں نے کہا کہ یوٹرن خان کا نام تاریخ کے نااہل ترین وزراء اعظم میں شمار کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ پی ٹی ائی اب تاریخ کا حصہ بن گئی ہے عوام عمران خان کو آئندہ عام الیکشن میں بھی بری طرح مسترد کردینگے اور قوم و پی ڈی ایم ان سے ایک ایک پائی کا حساب لیگی .
. .