عدم اعتماد پر سپریم کورٹ کے نوٹس سے انصاف کی امید ہے، سردار یعقوب ناصر

لورالائی (قدرت روزنامہ) پاکستان و مسلم لیگ (ن)کے مرکزی سینئر نا ئب صد سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہاہے کہ سابق وزیر اعظم عدم اعتماد کا سامنا کرنے سے گھبرا گئے اور اسمبلی میں پیش کردہ آئینی تحریک عدم اعتماد کو خلاف قانون قرار دیکر قومی اسمبلی کو توڑ دیا اور اجلاس ہی ملتوی کردیا اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر پر آرٹیکل سکس لاگو ہوتا ہے قانون کی حکمرانی کرنے والے سابق وزیر اعظم نے قانون کی دھجیاں اڑا دی ہیں، ملک میں آئینی بحران پیدا ہوگیا ہے غیر قانونی عمل کیخلاف سپریم کورٹ کے نوٹس سے انصاف کی فراہمی کی امید ہے۔ سپریم کورٹ عمران خان کے جانب سے صدر کو ارسال کردہ ایڈوائس جس میں قومی اسمبلی اور دیگر کو توڑنے کے حکم کو کینسل کریں کیونکہ وزیر اعظم کیخلاف جب تحریک عدم اعتماد پیش ہوجائے تو رائے شماری کرنے تک وہ غیر فعال ہوجاتے ہیں لہذا سپریم کورٹ ضرور قانون و آئین کے تحت اپنا اختیار استعمال کریگی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے اٹارنی جنرل نے بھی وزیر اعظم کے تمام غیر قانونی اقدامات سے اختلاف کرتے ہوئے استعفٰی دیدیا ہے جبکہ گورنر پنجاب نے بھی آئین کی خلاف ورزی کو ماننے سے انکار کردیا جس پر انہیں بھی رات کی تاریکی میں فارغ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں انصاف کا نام و نشان نہیں ملک میں قانون انصاف و آئین کی بالادستی کے تمام نعرے جھوٹ ثابت ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی و معاشی بحران پیدا کرنے کے بھیانک نتائج سامنے آسکتے ہیں اس وقت ملک کی قومی سلامتی کوسابق زیر اعظم اور انکی کابینہ سے خطرات لاحق ہیں۔ انہوں نے کہا عمران خان امریکہ، یورپ اور یورپی یونین نے جنگ لڑ کر ملک کو عالمی دنیا میں تنہا کرنے کی سازش کر رہے ہیں جو کہ کسی صورت ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ میں آخری وقت تک میچ جیتنے کی کوشش کرونگا لیکن وہ آخری وکٹ تک نہ کھیل سکے اور بھاگ گئے انہوں نے کہا کہ ملک کو ہر سطح پر نقصان پہنچا کر انہوں نے ملک سے بڑی زیادتی کی انہوں نے کہا کہ چار سال میں نا بے روزگار نوجوانوں کو روزگار دیا اور نہ ہی بے گھر افراد کو پچاس لاکھ افراد کو گھر بنا کر دیئے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو سی پیک سمیت ہر سطح پر نظر انداز کیا جس سے بلوچستان میں احساس محرومی میں بے حد اضافہ ہوا انہوں نے کہا کہ یوٹرن خان کا نام تاریخ کے نااہل ترین وزراء اعظم میں شمار کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ پی ٹی ائی اب تاریخ کا حصہ بن گئی ہے عوام عمران خان کو آئندہ عام الیکشن میں بھی بری طرح مسترد کردینگے اور قوم و پی ڈی ایم ان سے ایک ایک پائی کا حساب لیگی۔

Recent Posts

کسی ٹک ٹاکر کی نازیبا ویڈیو اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر نہ کریں ، اداکارہ مشی خان کا مشورہ

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکارہ مشی خان نے ٹک ٹاکرز سمیت عام خواتین اور لڑکیوں کو مشورہ…

4 mins ago

جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس، شاہ محمود قریشی کو فرد جرم کے لیے 25 نومبر کو پیش کرنے کا حکم

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں فرد جرم…

8 mins ago

عمران خان کی رہائی کے لیے فوری بنیاد پر وکالت کی جائے، امریکی ارکان کانگریس کا بائیڈن کو خط

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکہ کے 46 ارکان کانگریس نے صدر جوبائیڈن کو خط لکھ دیا۔امریکی ارکان کانگریس…

25 mins ago

بلوچستان میں انتشار اور بد امنی پھیلانے والے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے: وزیر اعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ضلع قلات کے علاقے جوہان…

27 mins ago

پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی 9 مئی کے حوالے سے ویڈیوز موجود ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

میرا مطالبہ ہے کہ 9 مئی کے مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے…

3 hours ago

کون سے اسلامی ملک کی ایئرلائنز تاحال اسرائیلی ایئرپورٹ پر اتر رہی ہیں؟

واحد ایئر لائنز ہے جو اسرائیل کو بیرونی دنیا سے جوڑے ہوئے ہے اور سروس…

3 hours ago