وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کو دھمکی دینے والے امریکی کانام بتا دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ ملک کیخلاف سازش ناکام ہو گئی ہے . تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بیرون طاقتوں کا پلان کیا گیا ایجنڈا اسپیکر نے مستر دکر دیا ہے .

نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق وزیراعظم نے پاکستان کو دھمکی دینے والے امریکی کانام بتا دیا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی سفیر سے امریکی عہدیدار ڈونلڈ لونے ملاقات کی تھی . انکا کہنا تھا کہ میرے خلاف تحریک غیر ملکی ایجنڈا تھا . قومی سلامتی کمیٹی میں آرمی چیف سمیت تمام سروس چیف موجود تھے

. وزیراعظم عمران خان نےکہا ہے کہ قوم اس طرح کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی ، قومی کا کہتا ہوں کہ الیکشن کی تیاری کریں . قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب ملک کی اعلیٰ سطح کی سیکیورٹی باڈی بیرونی سازش کی تصدیق کردیتی ہے تو پھر اس کے بعد نمبر گیم اور تحریک عدم اعتماد پر کاروائی بے معنی تھی . وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز جب میں شام کو آیا تھا تو مجھے آپ کو کہنا پڑا تھا کہ گھبرانا نہیں ہے، اب میں آپ کو تفصیل سے سمجھانا چاہتا ہوں کہ ہوا کیا ہے کیونکہ اپوزیشن کو تو ابھی تک سمجھ نہیں آرہی کے یہ ہوا کیا ہے؟ . انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نیشنل سیکیورٹی کونسل نے واضح طور پر کہا تھا کہ اس خط میں بیرونی سازش ہے، جو پیغام ہمارے سفیر کو دیا گیا وہ نیشنل سیکیورٹی کونسل کی میٹنگ میں زیربحث آیا . وزیر اعظم نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی کونسل میں ہمارے سارے سیکیورٹی چیف سمیت سب بیٹھے ہوئے تھے، وہاں ان کے سامنے امریکا میں پاکستان کے سفیر اور امریکا کی جانب سے ان کے نمائندے کے آفیشل میٹنگ کی تفصیلات شیئر کی گئیں، اس گفتگو میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ یہ پلان باہر سے بنا تھا جس کے تحت پاکستان کی اندرونی سیاست میں مداخلت کی گئی . انہوں نے کہا کہ ہمیں جو لوگ چھوڑ کر گئے اور لوٹا ہوئے ان سے سفارتخانے کے لوگ ملتے تھے، ان کا کیا کام تھا؟ اس سب کا تعلق تحریک عدم اعتماد سے تھا . وزیراعظم نے کہا کہ جب ملک کی اعلیٰ سطح کی سیکیورٹی باڈی یہ تصدیق کردیتی ہے تو پھر اس کے بعد نمبر گیم اور تحریک عدم اعتماد پر کاروائی بے معنی تھی . انہوں نے کہا کہ میں آپ کو یہ باتیں رات بتا نہیں سکتا تھا کیونکہ اگر میں گزشتہ روز سب کو بتادیتا تو وہ صدمے میں نہ ہوتے . خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن نے 8 مارچ کو تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی جس پر اتوار کو ووٹنگ متوقع تھی تاہم اجلاس شروع ہوتے ہیں وقفہ سوالات میں بات کرتے ہوئے وزیر قانون فواد چوہدری کی جانب سے قرارداد پر سنگین اعتراضات اٹھائے گئے . جس کے بعد ڈپٹی اسپیکر نے عدم اعتماد کی تحریک کو آئین و قانون کے منافی قراد دیتے ہوئے مسترد کردیا اور اجلاس غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردیا .

. .

متعلقہ خبریں