آج آئین کو ذبح کر دیا گیا ، حمزہ شہباز غصے میں آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) آج کے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کو سپریم کورٹ میں چيلنج کرے گی۔ ن لیگ نے اراکين اسمبلی سے دستخط لے کر اسلام آباد درخواست بھجوادی۔میڈیا سے بات چیت کے دوران اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ڈپٹی اسپيکر نے ڈھٹائی کے ساتھ اجلاس ملتوی کیا ،آج آئین کو ذبح اور قانون کو ملياميٹ کردیا گیا ہے ۔ حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ منصوبہ بندی کے تحت خواتين سے ہم پر حملہ کروايا گيا، ڈپٹی اسپيکر نے اسی دوران اسمبلی کا اجلاس ملتوی کرديا۔ انہوں نے کہا کہ سابق

گورنر چوہدری سرور نے کہا آئين کے خلاف اقدام کا کہا گيا، عمران خان سفارتی تعلقات کو لے کردشمنی کررہے ہيں۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان سمیت تشدد کا سہارا لینے والے پی ٹی آئی ارکان کو گرفتار کیا جائے۔مریم نواز نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپنی کرسی کو بچانے کی خاطر آئینِ پاکستان کا حلیہ بگاڑنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جانی چاہیے۔ اس جرم پر اگر اس پاگل اور جنونی شخص کو سزا نا دی گئی تو آج کے بعد اس ملک میں جنگل کا قانون چلے گا!۔ مریم نواز نے کہا کہ ان میں سے کسی کو نہیں بخشا جائیگا، عمران خان جو کچھ آج کررہے ہیں، وہ ان کے خلاف چارج شیٹ ہے اور اس کی فہرست طویل تر ہوتی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان اپنے اور اپنے لوگوں کے لیے دکھ، تکلیف کا بندوبست کر رہے ہیں، وہ جو کچھ آج کہہ رہے ہیں، انہیں اس کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی، پھر نہ کہنا بتایا نہیں۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اسمبلیاں توڑنے کی صدر کو تجویز دے دی، نئے الیکشن کرانے کا عندیہ دے دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ میں اپنی قوم کو کہتا ہوں کہ الیکشن کی تیاری کریں۔ آپ نے فیصلہ کرنا ہے اس ملک کا کسی باہر کے ملک نے فیصلہ نہیں کرنا ہے۔ وزیراعظم نے صدر کو اسمبلیاں توڑنے کی ایڈوائس بھیج دی ہے، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں نے قوم سے کہا تھا کہ گھبرانا نہیں ہے، قوم انتخابات کی تیاری کرے، جنہوں نے پیسے لئے ہیں وہ لنگر خانے میں دے دیں۔ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد آئین سے منافی قرار دیتے ہوئے رد کر دی۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا ہے۔

Recent Posts

وزیراعظم کا اسلام آباد کا دورہ،ایس سی او اجلاس کےانتظامات کا جائزہ لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس…

2 mins ago

پنجاب کے 4 شہروں میں پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کے دوران دفعہ 144 نافذ

لاہور ( قدرت روزنامہ )حکومت پنجاب نے پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کے دوران پنجاب…

4 mins ago

بیٹیاں اللہ کی رحمت ، آگے بڑھیں، ہم آپکے ساتھ ہیں: مریم نواز کا گرلز کے عالمی دن پر پیغام

لاہور (قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گرلز کے عالمی دن پر اپنے…

7 mins ago

گورنر خیبرپختونخوا نے کابینہ میں ردو بدل کی سمری کی منظوری دیدی

پشاور (قدرت روزنامہ) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا…

14 mins ago

وزیر اعلیٰ پنجاب کی کوئٹہ میں کان کنوں پر حملے کی مذمت

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کوئٹہ میں کان کنوں پر حملے…

16 mins ago

قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے شرمناک ریکارڈ اپنے نام کرلیا

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے شرمناک ریکارڈ اپنے نام…

1 hour ago