اسلام آباد (قدرت روزنامہ) کابینہ ڈویژن نے عمران خان کے وزیر اعظم نہ رہنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا .
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عمران خان کو وزیر اعظم کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی کردیا گیا ہے .
ان کے وزیر اعظم نہ رہنے کے نوٹیفکیشن کا اطلاق فوری طور پر ہوگا . نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ چونکہ صدرِ مملکت کی جانب سے قومی اسمبلی کو تحلیل کردیا گیا ہے اس لیے عمران خان بھی وزیر اعظم نہیں رہے .
دوسری جانب صدرِ مملکت نے آئین کے آرٹیکل 224 اے کے تحت عمران خان سے وزارت عظمیٰ کی ذمہ داریاں جاری رکھنے کا کہا ہے . وہ اس وقت تک وزیر اعظم رہیں گے جب تک نگران وزیر اعظم نہیں آجاتا . آرٹیکل 224 کے تحت عمران خان وزارتِ عظمیٰ کی کرسی پر زیادہ سے زیادہ 15 دن تک برقرار رہ سکتے ہیں .
. .