اسلام آباد (قدرت روزنامہ) کابینہ ڈویژن نے عمران خان کے وزیر اعظم نہ رہنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عمران خان کو وزیر اعظم کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی کردیا گیا ہے۔ ان کے وزیر اعظم نہ رہنے کے نوٹیفکیشن کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ چونکہ صدرِ مملکت کی جانب سے قومی اسمبلی کو تحلیل کردیا گیا ہے اس لیے عمران خان بھی وزیر اعظم نہیں رہے۔
دوسری جانب صدرِ مملکت نے آئین کے آرٹیکل 224 اے کے تحت عمران خان سے وزارت عظمیٰ کی ذمہ داریاں جاری رکھنے کا کہا ہے۔ وہ اس وقت تک وزیر اعظم رہیں گے جب تک نگران وزیر اعظم نہیں آجاتا۔ آرٹیکل 224 کے تحت عمران خان وزارتِ عظمیٰ کی کرسی پر زیادہ سے زیادہ 15 دن تک برقرار رہ سکتے ہیں۔
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…
گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکارہ مشی خان نے ٹک ٹاکرز سمیت عام خواتین اور لڑکیوں کو مشورہ…