لاہور(قدرت روزنامہ) قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے زیادہ لسٹ اے سنچریاں سکور کرنے کا قومی ٹیم کے لیجنڈری اوپنر سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا ہے ۔ 27 سالہ بابر اعظم نے آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ون ڈے میں 105 ناٹ آئوٹ رنز کی شاندار باری کھیلی جو ان کے لسٹ اے کیریئر کی 26 ویں سنچری تھی اور اس کے ساتھ ہی وہ زیادہ لسٹ اے سنچریاں بنانیوالے بلے بازوں کی فہرست میں سابق قومی اوپنر سعید انور کے ہم پلہ ہوگئے ہیں ۔
بابر اعظم اب تک 150 لسٹ اے میچز کی 147 اننگز میں 19 مرتبہ ناٹ آئوٹ رہتے ہوئے 56.07 کی اوسط سے 7177 رنز سکور کرچکے ہیں جس میں 26 سنچریاں اور 36 نصف سنچریاں شامل ہیں ۔ لسٹ اے کرکٹ میں پاکستان کیلئے سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا اعزاز خرم منظور کے پاس ہے جنہوں نے اب تک 27 سنچریاں سکور کررکھی ہیں۔
قومی ٹیم کے سابق اوپنر سعید انور 26 سنچریوں کیساتھ اب بابراعظم کے ساتھ مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر ہیں ۔
سابق قومی کپتان سلمان بٹ 24 سنچریوں کے ہمراہ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں ، قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے بازکامران اکمل نے 21 سنچریوں کے ساتھ چوتھی پوزیشن سنبھال رکھی ہے ، ایشین بریڈمین ظہیر عباس 19 سنچریاں سکور کرکے 5 ویں جب کہ سابق ٹیسٹ اوپنر سلیم الہی 18 سنچریاں سکور کرکے چھٹی پوزیشن پر موجود ہیں ۔ سابق ٹی ٹونٹی کپتان محمد حفیظ اور احمد شہزاد 17، 17 سنچریوں کے ساتھ مشترکہ طور پر 7 ویں ، سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز احمد ، سابق ون ڈے کپتان اظہر علی اور آل رائونڈر شعیب ملک 16،16 سنچریاں سکور کرکے مشتر کہ طور پر 8 ویں جب کہ سابق کپتان محمد یوسف ، رمیز راجہ اور عمران فرحت 15، 15 لسٹ اے سنچریاں سکور کرکے مشترکہ طور پر 9 ویں نمبر پر موجود ہیں۔
لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…
گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکارہ مشی خان نے ٹک ٹاکرز سمیت عام خواتین اور لڑکیوں کو مشورہ…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ) انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں فرد جرم…