اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے عدم اعتماد پر ووٹنگ نہ ہونے کے معاملے پر آج ہونے والی سماعت کا حکم نامہ جاری کیا ہے اور حکم دیا کہ پنجاب میں نئے وزیر اعلیٰ کے تقرر کا عمل آئینی اور پر امن طریقے سے کیا جائے نجی ٹی وی جیو کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم نامے کے مطابق آفس نے عدم اعتماد تحریک پر میڈیا میں رپورٹ ہونے والے واقعات کا نوٹ بھجوایا، رپورٹس کے مطابق ڈپٹی اسپیکر نے عدم اعتماد کی تحریک آرٹیکل 5 کی روشنی میں مسترد کر دی، نوٹ پر چیف جسٹس پاکستان کے چیمبر میں
درج ذیل حکم جاری کیا گیا . چیف جسٹس کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے متعدد جج صاحبان نے آج مجھ سے ملاقات کی جن کی مشاورت کے بعد آئین کے آرٹیکل 184 تین کے تحت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا .
حکم نامے کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل بینچ تشکیل دیا گیا اور کیس کو از خود نوٹس نمبر 1، 2022 کا نمبر دیا گیا . حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ آج کی سماعت میں اٹارنی جنرل پاکستان، صدر سپریم کورٹ بار اور مختلف سیاسی جماعتوں کے وکلا پیش ہوئے .
. .